ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra راہل کی بھارت جوڑو یاترا ملک میں گیم چینجر ثابت ہوگی، ڈوٹاسرا

راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ریاست میں تاریخی ثابت ہوگی اور کانگریس اس کے ذریعے ریاست میں ایک نیا باب لکھے گی، جبکہ یہ پورے بھارت میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام راہل گاندھی کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔Govind Singh Dotasra On Bharat Jodo Yatra

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 10:03 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جے پور: راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا نے کہا کہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا ریاست میں تاریخی ثابت ہوگی اور کانگریس اس کے ذریعے ریاست میں ایک نیا باب لکھے گی، جبکہ یہ پورے بھارت میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ ڈوٹاسارا نے آج یہاں راجستھان میں یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں بھارت جوڑو یاترا تاریخی ہوگی کیونکہ راہل گاندھی اقتدار اور سیاست سے اوپر اٹھ کر ملک کے غریب عوام کو طاقت دینے اور ان کی آواز بننے کی تپسیا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ یاترا نہ صرف راجستھان بلکہ پورے بھارت میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔Govind Singh Dotasra On Bharat Jodo Yatra

انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام راہل گاندھی کو سننے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا نے بی جے پی کو جھٹکا دیا ہے کیونکہ بی جے پی نے جو ان کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کی تھی ہو ناکام ثابت ہوئی اور راہل گاندھی کی سچائی دنیا کے سامنے آ گئی ہے اور عوام نے دیکھا ہے کہ اتنے بہادر، صبر کرنے والے اور محنتی لوگ دنیا میں نایاب ہیں۔

ڈوٹاسرا نے کہا کہ جھوٹ اور کارپوریٹس کے پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنے والی بی جے پی ملک کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام سمجھ چکے ہیں کہ بی جے پی اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جا سکتی ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے راجستھان میں ایک نیا باب لکھے گی اور تمام کانگریسی مل کر سال 2023 میں ریاست میں دوبارہ کانگریس کی حکومت بنائیں گے اور اگلے سال 2024 میں وہ مرکز سے مودی حکومت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام کانگریسیوں میں جوش و خروش کا ماحول ہے اور راہل گاندھی جس مقصد کے ساتھ یاترا نکال رہے ہیں وہ ملک کے لئے اہم ہے، کیونکہ مرکزی حکومت نے جس طرح کے حالات پیدا کئے ہیں۔ آج ملک میں بھائی بھائی سے لڑ رہا ہے، خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے، ڈرا دھمکا کر جھوٹے مقدمے درج کیے جا رہے ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی آواز کو دبانے کے لیے آئینی اداروں کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے اور انہیں مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں سے اختلاف کرنے والوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tushar Gandhi Joins Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا میں مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے کی شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.