سری نگر: جموں وکشمیر کانگریس انچارج رجنی پاٹل نے ہفتے کے روز کہا کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا جنوری کے تیسرے ہفتے میں جموں وکشمیر میں داخل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے اختتامی مرحلے کے دوران آٹھ دن یوٹی میں رہیں گے۔ جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کانگریس کی جموں وکشمیر انچارج رجنی پاٹل نے کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے اختتامی مرحلے کے دوران راہول گاندھی آٹھ روز تک یوٹی میں قیام کریں گے۔Bharat Jodo Yatra To Enter JK In 3rd Week Of January
انہوں نے کہاکہ جنوری مہینے کے تیسرے ہفتے میں بھارت جوڑو یاترا جموں وکشمیر میں داخل ہوگی جس میں بھاری تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ راہول گاندھی صوبے جموں میں چار اور کشمیر میں چار روز تک قیام کریں گے اس دوران وہ مختلف علاقوں میں روڑ شو ز کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی نے جو بھارت جوڑو یاترا شروع کی اس میں لوگ جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ رجنی پاٹل کا مزید کہنا تھا کہ یاترا کا سیاست کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔
جموں وکشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس وقت یوٹی میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھرتی کے نام پر سکنڈل ہو رہے ہیں لہذا اس انتظامیہ سے لوگ اب تنگ آچکے ہیں۔ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رجنی پاٹل نے کہاکہ کانگریس نے پہلے ہی واضح کیا ہے کہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بعد ہی چناو ہونے چاہئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر میں جلد ازجلد چناو کرانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra ٹرانسجینڈر کمیونی نے بھارت جوڑو یاترا کا خیر مقدم کیا
یو این آئی