ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra نسیم الدین کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی - راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

بھارت جوڑو یاترا نوئیڈا کے بسرکھ گاؤں سے شروع ہوئی جو 21 اضلاع سے ہوتے ہوئے 22 دسمبر کو رام پور پہنچ کر مکمل ہوگی۔ جب کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جنوری کے شروع میں اتر پردیش کے بلند شہر پہنچے گی۔ Bharat Jodo Yatra

نسیم الدین کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی

author img

By

Published : Dec 11, 2022, 9:21 AM IST

نوئیڈا: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کانگریس نے اترپردیش کے مختلف اضلاع میں بھارت جوڑو یاترا شروع کی ہے۔ کانگریس کے صوبائی صدر نسیم الدین صدیقی نے نوئیڈا میں بھارت جوڑو یاترا کی قیادت کی۔ اس یاترا میں کانگریس کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔ اس کی شروعات گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا کے بسرکھ گاؤں سے ہوئی۔ یہ یاترا گریٹر نوئیڈا سے ہوتے ہوئے بلند شہر پہنچی۔ اس موقع پر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ کنیا کماری سے کشمیر جانے والی بھارت جوڑو یاترا کی طرح کانگریس اترپردیش نے بھی مختلف اضلاع میں بھارت جوڑو یاترا نکالی ہے۔ یہ یاترا نوئیڈا کے بسرکھ گاؤں سے شروع ہوئی اور 21 اضلاع میں رات کا قیام کرتے ہوئے 22 دسمبر کو رام پور پہنچ کر مکمل ہوگی۔ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا جنوری کے شروع میں اتر پردیش کے بلند شہر پہنچے گی۔Bharat Jodo Yatra led by Naseemuddin in noida

نسیم الدین کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نکالی گئی

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا جموں وکشمیر میں اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگا، رجنی پاٹل

کانگریس کے صوبائی صدر نسیم الدین صدیقی کے ساتھ سینکڑوں کانگریس کارکنان اور عہدیداروں نے اس یاترا میں حصہ لیا۔ کارکنان اپنے ہاتھوں میں بھارت جوڑو یاترا کے بینرز اور جھنڈوں کے ساتھ بڑے جوش و خروش میں نظر آئے۔ اس بھارت جوڑو یاترا میں بنیادی طور پر صوبائی صدر نسیم الدین صدیقی، ریاستی جنرل سکریٹری مونندر سود والمیکی، ریاستی جنرل سکریٹری ودیت چودھری، ضلع صدر دنیش شرما، دیپک بھاٹی چوٹی والا، شہاب الدین، پرشوتم ناگر، للت اوانہ، گوتم اوانہ رضوان چودھری، رام کمار تنور وغیرہ شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.