ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا سے ملی لوگوں کے حق کے لیے لڑنے کی طاقت، راہل

راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا نے مجھے سکھایا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصد ایک ہی ہے - حقوق کی لڑائی میں کمزوروں کے لیے ڈھال بننا اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ا ن کی آواز بلند کرنا ۔ نفرت اور تشدد ہمارے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 13, 2023, 10:51 PM IST

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا کے 3500 کلومیٹر کے سفر کے دوران انہیں عام لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑنے کی طاقت ملی ہے، جس میں انہوں نے غریبوں کے لئے ڈھال بن کر ان ک مفاد میں لڑنا سیکھا ہے راہل گاندھی نے 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کے لیے تقریباً 3500 کلومیٹر پیدل سفر کرنے کے بعد آج پنجاب سے جاری ایک کھلے خط میں کہا کہ وہ یاترا کے دوران بے شمار لوگوں سے ملے ہیں اور اس سے یہ سمجھ میں آیا ہے کہ نفرت اور تشدد کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں عام آدمی کی ڈھال بن کر لڑنا ہے۔

انہوں نے کہا, 'بھارت جوڑو یاترا نے مجھے سکھایا ہے کہ میری ذاتی اور سیاسی زندگی کا مقصد ایک ہی ہے - حقوق کی لڑائی میں کمزوروں کے لیے ڈھال بننا اور جن لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے ا ن کی آواز بلند کرنا ۔ نفرت اور تشدد ہمارے ملک کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہم سب ذات پات، مذہب، علاقہ اور زبان کے فرق سے اوپر اٹھیں گے جو معاشرے میں برائی پیدا کرتے ہیں۔

لوگوں کو بے خوف ہو کر کام کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے، راہل گاندھی نے کہا 'آپ سب کے لیے میرا پیغام ہے کہ ڈرو نہیں، اپنے دل سے خوف نکال دو، نفرت خود ہی ختم ہو جائے گی۔ ایک مذہب کو دوسرے مذہب کے خلاف، ذات کو ذات کے خلاف اور ایک زبان کو دوسری زبان کے خلاف کھڑا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ مہنگائی اپنے عروج پر ہے اور مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہر طرف مایوسی کا ماحول ہے لیکن وہ ان مسائل کے خلاف انتھک جدوجہد جاری رکھیں گے جو عام لوگوں کے لیے مایوسی کا باعث بنی ہوئے ہیں۔ ہم سڑک سے پارلیمنٹ تک ہر روز ان برائیوں کے خلاف لڑیں گے۔

راہل گاندھی نے کہا 'میں ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہوں جہاں ہر ہندوستانی کو سماجی بہبود کے ساتھ ساتھ معاشی خوشحالی کے یکساں مواقع میسر ہوں، جہاں کسانوں کو ان کی فصلوں کی مناسب قیمت ملے، نوجوانوں کو روزگار ملے، چھوٹے اور متوسط ​​طبقے کی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ ڈیزل پٹرول سستا ہو، ڈالر کے سامنے روپیہ مضبوط ہو اور گیس سلنڈر کی قیمت 500 روپے سے زیادہ نہ ہو۔'

یہ بھی پڑھیں: Hath Se Hath Jodo Campaign ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم چھ لاکھ گاؤں کا احاطہ کرے گی، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.