ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra آج کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن - بھارت جوڑو یاترا

آج کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا کا دوسرا دن ہے۔ کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان کے سی وینوگوپال، پی چدمبرم، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور دیگر سمیت سینئر رہنماوں نے راہل گاندھی کے ساتھ 'پد یاترا' میں حصہ لیا۔Bharat Jodo Yatra Day 2

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 8, 2022, 10:59 AM IST

کنیا کماری: کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی نے جمعرات کو پارٹی کے سینئر رہنماوں کے ساتھ 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوسرے دن کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی نے دوسرے دن یاترا کی شروعات تامل ناڈو کے کنیا کماری ضلع کے آگسٹیشورم قصبے سے کیا، تاکہ عوام کو معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور منفی سیاست کے خطرات سے بیدار کیا جا سکے۔ پارٹی کے رکن پارلیمان کے سی وینوگوپال، پی چدمبرم، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل اور دیگر سمیت سینئر رہنماوں نے راہل گاندھی کے ساتھ 'پد یاترا' میں حصہ لیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ یہ بھارت جوڑو یاترا ہے۔ اس یاترا کی شروعات بی جے پی کی تقسیم کرو سیاست، معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور سیاسی مرکزیت کی وجہ سے بھارت کو درپیش خطرات سے بیدار کرنے کے لیے کی گئی ہے۔Rahul Gandhi commences Padyatra from Kanyakumari

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا ملک کو توڑنے کی ہر سازش کا جواب ہے، راہل

انہوں نے کہا کہ یہ ایک یاترا ہے، جس میں پارٹی کی تنظیم کو مضبوط کیا جائے گا، پارٹی کارکنوں کو متحرک کیا جائے گا اور پارٹی اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ بھارت جوڑو یاترا شاندار طریقے سے کامیابی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسی طرح توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جیسے ارجن مچھلی پر مرکوز تھے، جب وہ دروپدی کے سویامبر کے لیے گئے تھے۔ ہمارے پاس اس وقت ہمارا مقصد صرف بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانا ہے۔ یاترا میں پدا یاترا، ریلیاں اور عوامی میٹنگیں شامل ہوں گی جس میں کانگریس کے سینئر رہنما بشمول سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا شرکت کریں گے۔ رواں سال کے اوائل میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور آئندہ انتخابی لڑائیوں کے لئے اس یاترا کو پارٹی کے رینک اور فائل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج قوم کے اتحاد کی علامت ترنگا، ملک کی یکجہتی اور سالمیت پربی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسیوں کا زبردست خطرہ منڈلارہا ہے اور 'بھارت جوڑویاترا' اس کا واحد جواب ہے، اس لیے ہر شہری کو اس یاترامیں شامل ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ بدھ کو ایک بڑے جلسہ عام میں 3500 کلومیٹر طویل 'بھارت جوڑو یاترا' کا آغاز کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ملک کو توڑنے والی ہیں اور اسی وجہ سے ملک آج ایک سنگین بحران میں پھنس گیا ہے، اس لیے اسے مضبوط بنانے کے مقصد سے 'بھارت جوڑو یاترا‘ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.