ETV Bharat / bharat

BJP's Vice President Candidate: جگدیپ دھنکھڑ نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوار ہوں گے

بی جے پی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز باڈی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ میں ہفتہ کو نائب صدر کے امیدوار Vice President Candidate کے طور پر مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کے نام کا اعلان کیا ہے۔ نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہونا ہے۔ دھنکھڑ نے ہفتہ کی شام ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے انہیں نائب صدر کا امیدوار بنانے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں۔BJP's Vice President candidate

Bengal Governor Jagdeep Dhankhar BJP's Vice President candidate
جگدیپ دھنکھر نائب صدر کے عہدے کے لیے این ڈی اے کے امیدوار ہوں گے
author img

By

Published : Jul 16, 2022, 8:24 PM IST

بی جے پی نے مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکھڑ کو نائب صدر Vice President Candidate کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار قرار دیا ہے۔ نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہونا ہے۔ بی جے پی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز باڈی پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہفتہ کو امیدوار کا فیصلہ کرنے کے لیے منعقد ہوئی۔ پارٹی میں ہونے والی اس میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر جے پی نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور پارلیمانی بورڈ کے دیگر اراکین موجود تھے۔ BJP's Vice President candidate

دھنکھر اس وقت مغربی بنگال کے گورنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دھنکھر نے ہفتہ کی شام ہی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے انہیں نائب صدر کا امیدوار بنانے کی قیاس آرائیاں تیز ہو گئی تھیں۔ دھنکھڑ نے جمعہ کو وزیر داخلہ امت شاہ سے بھی ملاقات کی۔ ملک کے نائب صدر کا انتخاب کرنے کے لیے پارلیمنٹ-لوک سبھا اور راجیہ سبھا- کے دونوں ایوانوں کے اراکین پر مشتمل ہوتا ہے۔ پارلیمنٹ کی موجودہ تعداد 780 ہے۔ ان میں سے صرف بی جے پی کے پاس 394 ایم پیز ہیں۔ جیتنے کے لیے 390 سے زیادہ ووٹ درکار ہیں۔

موجودہ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہوگی۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 جولائی ہے اور ووٹنگ 6 اگست کو مقرر ہے۔ بی جے پی نے قبائلی رہنما دروپدی مرمو کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اگر مرمو الیکشن جیت جاتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی قبائلی صدر ہوں گی۔ این ڈی اے نے 2017 میں اس وقت کے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کو نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار بنایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.