ETV Bharat / bharat

بنگال اسمبلی انتخابات: لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر - Left Front and Congress

بنگال اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کانگریس اور لفٹ فرنٹ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں دونوں پارٹٰ کے اتحاد پر مہر لگ گئی ہے۔ اس اتحاد میں انڈین سیکولر فرنٹ سمیت دیگر پارٹیاں بھی شامل ہوں گی۔

بنگال اسمبلی انتخابات : لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:04 PM IST

کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان ہوئی ایک اہم میٹنگ میں دونوں پارٹیوں کے اتحاد پر مہر لگ گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ انڈین سیکولر فرنٹ، آر جی ڈی سمیت دوسری جماعتیں اتحاد کا حصہ بنیں گی۔ کانگریس اور لفٹ فرنٹ کے درمیان ہوئی میٹنگ میں فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی انڈین سیکولر فرنٹ کو لے کافی باتیں ہوئیں۔

بنگال اسمبلی انتخابات : لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر
بنگال اسمبلی انتخابات : لفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر

مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ لفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد طے پایا۔ عظیم اتحاد میں انڈین سیکولر فرنٹ، آر جے ڈی سمیت دوسری جماعتوں نے اس میں شامل ہونے میں دلچسپی دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کیا جائے گا، اس کے بعد ہی دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اسمبلی انتخابات 2021 میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان مقابلہ ہوگا یہ کہنا بالکل غلط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام کے لئے تیسرا متبادل کے طور پر لفٹ فرنٹ اور کانگریس ایک مضبوط اتحاد ہے۔ ہم (ترنمول کانگریس اور لفٹ فرنٹ اتحاد ) ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو سخت چیلنج دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔

فرفرہ شریف کے پیرزادہ عباس صدیقی کی پارٹی اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹوں پر امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنا چاہتی ہے لیکن کانگریس اور لفٹ فرنٹ انڈین سیکولر فرنٹ کو اتنی سیٹز دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں اپریل اور مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس کے لئے تمام سیاسی جماعتیں مقابلے کے لئے پوری طرح سے تیار ہوچکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.