بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق RT-PCR ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ آنے کے بعد انہیں کولکاتا کے ووڈ لینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔Sourav Ganguly Tests Positive For Covid-19۔ سورو گانگولی کے کورونا کا نمونہ اب جنوم اسکینسنگ کے لیے بھیجا گیا ہے، تاکہ اومیکرون ویریئنٹ کی جانچ کی جاسکے۔
واضح رہے کہ جنوری 2021 میں سورو گانگولی کو سینے میں درد کے بعد انجیو پلاسٹی سے گزرنا پڑا تھا۔ اسپتال میں کچھ دن گزارنے کے بعد جب گانگولی گھر پہنچے، تب بھی وہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں تھے۔ کچھ دن پہلے وہ ویراٹ کوہلی کے ساتھ جھگڑے کی وجہ سے بھی سرخیوں میں تھے۔
دوسری جانب سورو کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد مداحوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔
وہیں مرکزی وزارت صحت کے مطابق اب تک کورونا کے نئے ویرینٹ 'اومیکرون' کے 653 معاملے سامنے آگئے ہیں۔ یہ کیسز 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سامنے آئے۔
- یہ بھی پڑھیں: سورو گانگولی کل ہسپتال سے ڈسچارج ہوسکتے ہیں
ساتھ ہی بھارت میں ایک دن میں کووڈ-19 کے 6,358 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,47,99,691 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انفیکشن سے مزید 293 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,80,290 ہو گئی۔