مرکز میں وزیر اعظم مودی اور اترپردیش میں یوگی آدیتہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کا اگرچہ دعوی ہے کہ 'اجلا یوجنا 'Pradhanmantri Gramin Ujala Yojana 2021 اور 'سوچھ پیجل' Swachh Peyjal Yojana کے تحت ملک کے ہر کونے میں بجلی پانی کا انتظامات کر دیا گیا ہے، لیکن زمینی حقیقت برعکس ہے۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بالا گنج کے آدرش نگر کا مل پور آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم Lack of basic facilities in Malpur, Lucknow ہے۔ وہاں ابھی تک نہ بجلی کا کھمبا لگا ہے اور نہ ہی پانی کا بندوبست ہوا جس کی وجہ سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے علاقائی لوگوں سے بات چیت کی اور ان کی پریشانی جاننے کی کوشش کی۔ جس میں علاقائی لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ دس برسوں سے یہاں نہ ہی بجلی کا کھمبا لگا ہوا ہے اور نہ ہی پانی کا بندوبست ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
بجلی کا کھمبا نہ ہونے کی وجہ سے مل پور میں No Electricity pole in Malpur, Lucknow آئے دن حادثات ہونے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔ دور دراز علاقوں سے لکڑی کھمبے پر کے بجلی کے کنکشن لاتے ہیں۔
وہیں سپلائی کا پانی اتنا گندا ہے کہ اس پانی پینے کی وجہ سے متعدد لوگوں کو ڈائریا اور ڈینگوں جیسی بیماریوں میں مبتلا ہونا پڑا رہا ہے اور علاقے کے چند بچوں کی موت ہوچکی ہے۔
علاقے کی خواتین کا کہنا ہے کہ آنے والے انتخابات میں جو بھی ووٹ مانگنے کے لیے سیاسی رہنما ائیں گے ان سے پانی کے بندوبست کا مطالبہ کریں گے اگر یہ مطالبہ پورا ہوتا ہے تبھی ہم لوگ ووٹ ڈالنے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Water Crisis in Behrampura: پانی کے لیے ترستا احمدآباد کا بہرام پورہ
یہاں پر پینے کے پانی کو لے کر نہ صرف بوڑھے نوجوان پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ بلکہ بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے بچے دور دراز علاقوں سے پانی لاتے ہیں۔ جس میں ان کو طرح طرح کی مشقت اور مصیبتوں کا سامنا ہوتا ہے۔
ایسے میں نہ حکومت ان کی پریشانیوں کی طرف توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی انتظامیہ اس جانب کوئی پیش رفت کر رہی ہے۔ علاقائی لوگوں نے بتایا کہ کئی سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کیا لیکن اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔