ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی : پرانی پینشن بحالی کو لیکر احتجاج - اترپردیش کی خبر

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں جمعرات کو پرانی پینشن بحالی سمیت 21 نکاتی مطالبات کو لیکر 'کرمچاری، شکشک، ادھیکاری پینشنرس ادھیکار منچ' کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

Barabanki: Protest over restoration of old pension
بارہ بنکی : پرانی پینشن بحالی کو لیکر احتجاج
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 2:42 AM IST

21 نکاتی مطالبات کا میمورنڈم دیا گیا۔ اس احتجاج کی ضلع کے تمام ملازمین تنظیموں نے حمایت کی اور اس میں کثیر تعداد میں حکومتی ٹیچرس اور دیگر محکموں کے ملازمین نے شرکت کی۔

ویڈیو

بارہ بنکی شہر کے گنا دفتر میں ہوئے اس احتجاج میں ریاست کے تمام 168 ملازمین تنظیموں کے عہدےداران نے شرکت کی۔ واضح ہو کہ پرانی پینشن بحالی کو لیکر لمبے وقفے سے احتجاج کا دور جاری ہے۔ ادھیکار منچ کے کنوینر پرمود کمار سنگھ نے کہا کہ ان کے احتجاج سے حکومتوں پر دباؤ ضرور پڑا ہے اور انہیں اس بات کا پورا یقین ہے کہ پرانی پینشن بحالی ضرور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

بارہ بنکی : انتخابی ثمر میں چھوٹی پارٹیوں کے بڑے بڑے وعدے

انہوں نے کہا کہ پرانی پینشن ان کے لئے بڑھاپے میں بوڑھے کی لکڑی کی طرح ہے۔ اگر پینشن ہوتی ہے تو بڑھاپے میں ان کی عزت ہوتی ہے، نہیں تو کوئی پوچھتا تک نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سے منسلک افراد اپنی پینشن کا تحفظ کیے ہوئے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں ملازمین کو پینشن سے دور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکے مطالبات پر غور نہیں ہونے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.