ETV Bharat / bharat

اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے پر بینکوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا

ایک ماہ میں 10 گھنٹے سے زیادہ دیر تک کیش لیس (Cash Less) رہنے کی صورت میں بینکوں کو اب اکتوبر سے 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے پر بینکوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا
اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے پر بینکوں سے جرمانہ وصول کیا جائے گا
author img

By

Published : Aug 12, 2021, 8:43 PM IST

ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعرات کو تمام بینکوں کے چیئرمین، منیجنگ ڈائرکٹرز اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرز کو نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں 10 گھنٹے سے زیادہ دیر تک اے ٹی ایم میں نقدی نہ ہونے کی پاداش میں اکتوبر ماہ سے سبھی بینکوں سے 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ یہ التزام اے ٹی ایم میں نقد رقم کی مناسب دستیابی کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: مالی برس 2020-21 میں نئے کاروبار کے رجسٹریشن میں 11.6 فیصد کا اضافہ

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ التزام یکم اکتوبر 2021 سے نافذ العمل ہوگا اور وہ بینک جو وائٹ لیبل اے ٹی ایم میں نقد رقم سنبھالنے میں ناکام رہتے ہیں ان پر 10 ہزار روپے فی اے ٹی ایم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے مزید کہا ہے کہ جو بھی اے ٹی ایم مہینے میں 10 گھنٹے سے زیادہ دیر تک کیش لیس (Cash Less) رہتا ہے اس صورت میں بینک پر جرمانہ عائد جائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.