ETV Bharat / bharat

India On Bangladesh: بنگلہ دیش ہمارا قیمتی ساتھی ہے، ایس جے شنکر

بھارتی وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا قیمتی شراکت دار ہے اور بھارت اس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ India On Bangladesh

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 13, 2022, 4:09 PM IST

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ہفتہ کو بنگلہ دیش کو ایک بہت ہی قیمتی شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ جے شنکر نے چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں بنگلہ دیش کے "ایک چین" کے موقف پر تبصرہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ India On Bangladesh

انہوں نے پی ای ایس یونیورسٹی میں طلباء کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ 'بنگلہ دیش ایک خودمختار ملک ہے۔ ان کے اپنے مفادات ہیں۔ ان کا اپنا نقطہ نظر ہے۔ وہ اپنے فیصلے اپنے مفاد کو نظر میں رکھ کر کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'بنگلہ دیش کے ساتھ ہمارے بہت خاص تعلقات ہیں۔ بنگلہ دیش ہمارے لیے ایک بہت ہی قیمتی شراکت دار ہے اور ہم واضح طور پر ان تعلقات کو فروغ دینے کے لیے بہت پرعزم ہیں۔'

جے شنکر نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مودی حکومت کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو بنگلہ دیش کے ساتھ زمینی سرحدی معاہدے سے کنیکٹیویٹی کے معاملے میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات ہمیشہ اتنے اچھے نہیں رہے جتنے آج ہیں۔ ہمیں ماضی میں بنگلہ دیش کے ساتھ مسائل کا سامنا رہا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اگر ہم وزیر اعظم نریندر مودی کی آٹھ سالہ حکومت پر نظر ڈالیں اور اگر کوئی مجھ سے خارجہ پالیسی میں پہلی پانچ کامیابیوں یا یہاں تک کہ سب سے اوپر کی تین کامیابیوں کا انتخاب کرنے کو کہے تو ہم نے بنگلہ دیش کے ساتھ جو زمینی سمجھوتہ کیا تھا، اسے منتخب کروں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس سے ہمیں سرحدی کشیدگی کو ختم کرنے اور رابطہ قائم کرنے کے معاملے میں بہت فائدہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں سے شمال مشرق میں دہشت گردی کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے اور امن و امان بحال ہو گیا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Jaishankar in SCO Meeting: جے شنکر کا توانائی اور خوراک کے بحران سے نمٹنے کیلئے تین نکاتی فارمولے پر زور

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.