آئی سی سی کی پچ اور آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ کے عمل کے تحت پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ صرف تین دن میں ختم ہو گیا تھا۔ Javagal Srinath on Bangalore Pitch
سری ناتھ نے ایک بیان میں کہا “پہلے دن ہی پچ میں کافی ٹرن دیکھنے کو ملا۔ اگرچہ ہر سیشن کے ساتھ اس میں بہتری آئی، لیکن میری نظر میں یہ بلے اور گیند کے درمیان مقابلہ نہیں تھا‘‘۔
آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز میں کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے ایک سابق اہلکار سری ناتھ نے کہا ’’پہلے دن سے گیند پچ پر بہت زیادہ ٹرن ہو رہی تھی اور ہر سیشن میں بہتری آ رہی تھی، 'میرے خیال میں گیند اور بلے میں کوئی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا‘‘۔ اس ٹیسٹ میں 39 میں سے 26 وکٹ اسپن پر گرے۔ پہلے دن مجموعی طور پر 16 وکٹ گرے، دوسرے اور تیسرے دن 14 اور 9 وکٹ گرے۔
پلیئر آف دی میچ شریئس ایر نے پہلی اننگز میں 92 رن بنانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ بالکل بھی اچھی نہیں تھی، انہوں نے پہلے دن کے بعد کہا’’آپ نے ایسے کھلاڑیوں کو دیکھا ہوگا جو گیند کا ڈیفنس کر رہے تھے، وہاں پر بلے کے کنارہ لگنے کے کافی امکان تھے، ساتھ ہی پچ پر ناہموار اچھال بھی تھا‘‘۔
’’آپ زیادہ منفی ہوکر اس پچ پر نہیں کھیل سکتے اور صرف گیند کا ڈیفنس کر سکتے ہیں۔ جب آپ زمین پر قدم رکھتے ہیں تو آپ کو مثبت رویہ رکھنا چاہیے۔ یہ واقعی ایک ایسی پچ تھی جس نے گیند بازوں کو سہارا دیا‘‘۔
بھارت کے سابق فاسٹ بالر سری ناتھ نے ایک رپورٹ بھیجی تھی جسے آگے بی سی سی آئی کو بھیج دیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی پچ اور آؤٹ فیلڈ دیکھنے والے عمل میں انعقاد کے مقام کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا جاتا ہے۔ یہ ڈیمیرٹ پوائنٹ پانچ سال تک فعال رہے گا۔ اگر اس مقام کو پانچ ڈی میرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو یہ گراؤنڈ 12 ماہ کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے انعقاد سے معطل ہو جائے گا۔
بنگلورو دو ہفتوں میں دوسرا مقام رہا ہے جس کی ریٹنگ خراب ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کی پچ کو بھی میچ ریفری رنجن مدوگالے نے خراب قرار دیا، جس نے پانچ دنوں میں 1187 رن بنائے گئے اور صرف 14 وکٹ گر ے۔
جہاں چناسوامی کی پچ نے پہلے دن سے غیر مساوی اچھال دکھایا، راولپنڈی کی پچ پانچ دنوں میں مشکل سے تبدیل ہوئی۔ اس دوران، پچ سے صرف اچھال کم ہوا تھا۔
بھارت نے سیریز 2-0 سے جیت لی جہاں سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنا نے چوتھی اننگز میں سنچری بنائی۔ اس ٹیسٹ میں پہلی بار جسپریت بمراہ نے گھریلو ٹیسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کئے۔
یو این آئی