ETV Bharat / bharat

Raid In Banda Jail: مختار انصاری کو خاص سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی جیلر معطل - مختار انصاری باندہ جیل میں قید

ضلع افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھاری پولیس فورس کے ساتھ باندہ جیل میں چھاپہ مارا اور جیل کی بے ضابطگیوں کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس دوران مختار انصاری سے نرم رویہ اختیار کرنے پر ڈپٹی جیلر کو معطل کر دیا۔ Deputy jailor suspended for providing special facilities to Mukhtar Ansari

مختار انصاری کو خاص سہولیات فراہم کرنے پر ڈپٹی جیلر معطل

author img

By

Published : Jun 8, 2022, 12:49 PM IST

باندہ: اترپردیش کی باندہ جیل میں پیر کی دیر رات ضلع افسر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بھاری پولس فورس کے ساتھ چھاپہ مارا۔ بتایا جا رہا ہے کہ مختار انصاری کے بارے میں رات گئے چھاپے مارے گئے۔ ضلع مجسٹریٹ انوراگ پٹیل جیل کے اندر کی بے قاعدگیوں کو دیکھ کر ناراض ہو گئے۔ مختار انصاری سے نرم رویہ اختیار کرنے پر ڈپٹی جیلر کو معطل کر دیا گیا۔ ان پر مختار انصاری کو خصوصی سہولیات دینے اور باندہ جیل کی تلاشی میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔ Banda deputy jailer suspended for providing facilities to mukhtar ansari in jail

ڈی ایم انوراگ پٹیل نے جیل میں چیکنگ کے دوران پائی جانے والی بے ضابطگیوں کو لے کر حکومت کو خط لکھا تھا۔ ان کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے جیل پولیس کے ڈائریکٹر جنرل/انسپکٹر جنرل جیل آنند کمار نے باندہ جیل کے ڈپٹی جیلر ویریشور پرتاپ سنگھ کو معطل کر دیا اور انہیں تحقیقات ہونے تک ہیڈ کوارٹر میں رہنے کا حکم دیا۔

مئو کے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری باندہ ضلع کی منڈل جیل میں قید ہیں۔ مختار انصاری کو باندہ جیل منتقل کرنے کے بعد سے یہاں نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔ منگل کی دیر رات ڈی ایم انوراگ پٹیل، ایس پی ابھینندن اپنے ایس او جی اور بھاری پولیس فورس کے ساتھ باندہ جیل میں داخل ہوئے اور پوری جیل کا معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.