ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو میں سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں میں 31 اکتوبر تک توسیع

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پابندیاں جن کا پہلے اعلان کیا گیا تھا وہ 15 ستمبر کی صبح تک نافذ رہیں گی۔

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 3:25 AM IST

عالمی وباء کورونا وائرس کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر، تمل ناڈو حکومت نے عوامی مقامات پر سیاسی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی اجتماعات پر پابندی 31 اکتوبر تک بڑھادی ہے جبکہ کیرالہ میں روزانہ بڑھتے ہوئے متاثرین کی تعداد کو دیکھتے ہوئے وہاں کے لئے بس سروس پر بھی پابندی لگا دی ہے۔

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پابندیاں جن کا پہلے اعلان کیا گیا تھا وہ 15 ستمبر کی صبح تک نافذ رہیں گی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت موجودہ صورتحال کے لحاظ سے پابندی میں توسیع کرنے یا مہلت دینے پر غور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ اضلاع میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میگھالیہ کے رکن اسمبلی ایس کے سون کورونا سے ہلاک

وزیراعلیٰ نے کہا کہ "کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے اور ممکنہ تیسری لہر کو روکنے کے لیے، میں ریاست کے لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ یہ تہوار اپنے گھروں میں منائیں۔ نیز، اگر ضروری ہو تو میں پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے اور عوامی مقامات اور تقریبات میں ہجوم سے بچنے کی سفارش کرتا ہوں۔

اسٹالن نے تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان بس سروس پر پابندی کا اعلان کیا جہاں تہواروں کی وجہ سے کورونا وائرس کے متاثرین میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ پڑوسی ریاست میں نپاہ وائرس پائے جانے کے تناظر میں، تمل ناڈو حکومت ریاست میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.