جبل پور: مدھیہ پردیش کے جبل پور میں آج بجرنگ دل کے کارکنوں نے مبینہ طور پر کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ توڑ پھوڑ کے ملزمان نے اپنے ہاتھوں میں بجرنگ دل کا جھنڈا پکڑ رکھا تھا۔ واقعے کی کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، جن میں ملزمان جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے بھی سنائی دے رہے ہیں۔ ضلع کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ہی ملزمین نے وہاں لگائے گئے پوسٹر بھی پھاڑ دیئے۔توڑ پھوڑ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور وہاں سے ملزمان کو بھگا دیا۔
-
#WATCH | Madhya Pradesh: Banjrang Dal workers vandalise Congress office in Jabalpur. pic.twitter.com/BFU0LaPZPP
— ANI (@ANI) May 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Madhya Pradesh: Banjrang Dal workers vandalise Congress office in Jabalpur. pic.twitter.com/BFU0LaPZPP
— ANI (@ANI) May 4, 2023#WATCH | Madhya Pradesh: Banjrang Dal workers vandalise Congress office in Jabalpur. pic.twitter.com/BFU0LaPZPP
— ANI (@ANI) May 4, 2023
کانگریس نے کرناٹک انتخابات کے لیے اپنے منشور میں ملک مخالف تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ساتھ ساتھ بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا ذکر کیا ہے۔ اس کے بعد سے کئی جگہوں سے کانگریس کے خلاف اس طرح کے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ اس سلسلے میں کانگریس کی ریاستی یونٹ کے میڈیا محکمہ کے صدر کے کے مشرا نے کہا کہ کانگریس نے بجرنگ دل کے بارے میں جو بھی کہا، تنظیم نے جبل پور میں اس کا اصلی کردار دکھایا ہے۔ اب ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ کیا یہ وہی بجرنگ دل ہے، جسے انہوں نے 24 گھنٹے پہلے قوم پرست بتایا تھا۔ بجرنگ دل کے کارکنان کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کانگریس کے دفتر میں توڑ فوڑ کر رہے ہیں۔
یو این آئی