ETV Bharat / bharat

Bajrang Dal Activists Try to Assault A Couple بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک جوڑے پر حملہ کیا - برادریوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے پر حملہ

جوڑے نے بتایا کہ وہ شہر کے ایک ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تھے اور واپس جارہے تھے۔ تاہم کارکنوں نے ان پر شک کیا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ارووا پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ Bajrang Dal activists tried to assault a couple

بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک جوڑے پر حملہ کیا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 9:41 AM IST

منگلورو: ریاست کرناٹک کے شہر منگلورو میں شدت پسند تنظیم بجرنگ دل کے کارکنوں نے مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ یہ جوڑا کوٹارا چوکی کے قریب گھوم رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ہفتہ کی آدھی رات کے قریب ایک لڑکی کسی دوسرے کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے ساتھ گھوم رہی تھی، اسی دوران بجرنگا دل کے کارکنوں نے ان کو پکڑ کر ان کے ساتھ بدسلوکی کی اور ان سے پوچھ گچھ کی۔ جوڑے نے بتایا کہ وہ شہر کے ایک ہوٹل میں کھانا کھانے آئے تھے اور واپس جارہے تھے۔ تاہم کارکنوں نے ان پر شک کیا اور ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ارووا پولیس عملہ موقعے پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ بجرنگ دل کے چند کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور بعد میں چھوڑ دیا۔ پولیس کو تفصیلات بتانے کے بعد جوڑا بھی چلا گیا۔ شہر میں مورل پولیسنگ عروج پر ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مار پیٹ کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ Bajrang Dal activists try to assault youth, girl friend in Mangaluru

مزید پڑھیں:۔ Bajrang Dal Provocation in Hyderabad: حیدرآباد میں بجرنگ دل کی اشتعال انگیزی کےخلاف کیس درج

واضح رہے کہ منگلور کی کدری پولیس نے مورل پولیسنگ معاملے میں بجرنگ دل کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ مورل پولیسنگ کا یہ معاملہ 6 دسمبر کو شہر کی ایک زیورات کی دکان میں پیش آیا تھا، جس میں شبین، گنیش، پرکاش اور چیتن بجرنگ دل کے کارکن گرفتار ہوئے۔ وہ حال ہی میں شہر کے کنکناڈی میں زیورات کی دکان میں گھس گئے اور نوجوانوں پر حملہ کیا۔ الزام لگایا کہ زیورات کی دکان میں کام کرنے والی ایک نوجوان خاتون ایک دوسرے کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے ساتھ بائیک چلا رہی تھی۔ اس وقت کدری پولیس اسٹیشن میں بجرنگ دل کے کارکنوں کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.