ETV Bharat / bharat

Ambedkar Jayanti 2023 آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

بھارت کے آئین ساز، مفکر، مصلح قوم ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی پیدائش مدھیہ پردیش کے مہو میں 14 اپریل 1891 کو ہوئی تھی۔ ان کے والد کا نام رام جی مالو جی سکپال اور والدہ کا نام بھیم بائی تھا۔ وہ اپنے والدین کی 14 ویں اور آخری اولاد تھے۔ Dr Bhimrao Ambedkar Birth Place

آئین ساز بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش آج

author img

By

Published : Apr 14, 2023, 8:36 AM IST

نئی دہلی: بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش کے مہو میں پیدا ہوئے۔ بھیم راؤ امبیڈکر کو بھارتی آئین ساز کہا جاتا ہے، آزادی کے بعد وہ ملک کے پہلے قانون اور انصاف کے وزیر بنے تھے۔ سال 1990 میں انہیں بھارت کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز 'بھارت رتن' سے نوازا گیا۔ بابا صاحب کے نام سے مشہور امبیڈکر نے اپنی پوری زندگی سماجی برائیوں جیسے چھوا چھات اور ذات پات کے خلاف جدوجہد میں گزار دی۔ اس دوران بابا صاحب غریب، دلتوں کے حقوق کے لیے کوشش کرتے رہے۔ بابا صاحب امبیڈکر کا کنبہ مہار ذات (دلت) سے تعلق رکھتا تھا، جسے اچھوت مانا جاتا تھا۔ ان کے آبا واجداد طویل عرصہ تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج میں تعینات تھے، ان کے والد برٹش فوج کی مہو چھاؤنی میں صوبیدار تھے۔

بھارت میں امبیڈکر جینتی کو یوم مساوات اور علم کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بچپن سے ہی مالی اور سماجی تفریق دیکھنے والے امبیڈکر نے انتہائی کمزور مالی حالات میں پڑھائی شروع کی۔ اسکول میں انہیں کافی تفریق برداشت کرنی پڑی۔ انہیں اور دیگر ان جیسے بچوں کو اسکول میں الگ بیٹھایا جاتا تھا۔ وہ خود پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ اعلیٰ ذات کے بچے اونچائی سے ان کے ہاتھوں پر پانی ڈالتے تھے۔ امبیڈکٹر کا اصل نام امباواڈیکر تھا۔ یہی نام ان کے والد نے اسکول میں درج بھی کرایا تھا، لیکن ان کے ایک ٹیچر نے ان کا نام بدل کر اپنا سرنیم'امبیڈکر' انہیں دے دیا۔ اس طرح اسکول ریکارڈ میں ان کا نام امبیڈکر درج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بھیم راؤ امبیڈکر اور بھارتی آئین

واضح رہے کہ سنہ 1907 میں بھیم راؤ امبڈیکر نے میٹرک پاس کی اور پھر 1908 میں انہوں نے ایلفنسٹن کالج میں داخلہ لیا۔اس کالج میں داخلہ لینے والے وہ پہلے دلت طالب علم تھے، 1912 میں انہوں نے بامبے یونیورسٹی سے اکنامکس اور پالیٹیکل سائنس سے ڈگری حاصل کی۔ سنہ 1913 میں ایم اے کرنے کے لی وہ امریکہ چلے گئے، تب ان کی عمر محض 22 سال تھی۔ اس کے بعد 1921 میں انہوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ جب بھارت کی آئین سازی ہو رہی تھی تو انہوں نے اس میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ آئین کو مرتب بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.