رامپور: سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور رامپور کے رکن اسمبلی اعظم خاں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کو سپریم کورٹ کی جانب سے پھٹکار لگائے جانے پر نظام عدلیہ کی ستائش کی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ دنیا میں انصاف کے بغیر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اعظم خاں نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے پیغام میں عدالت عظمیٰ کے نوپور شرما معاملہ پر تبصرے کو کافی اہم قرار دیتے ہوئے عدالتی نظام کی اہمیت و افادیت کو بیان کیا۔Azam khan issued video massege after sc remarks on nupur sharma
انہوں نے انگریزی کی کہاوتوں کا حوالہ دیتے ہوئے دنیا کے جمہوری نظام میں عدلیہ کے انصاف کے پیغام کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں انصاف ہے تب تک ملک کو کوئی نقصان ہونے والا نہیں ہے اور اگر ملک اور دنیا کو کوئی بچا سکتا ہے تو صرف نظام عدلیہ ہی بچا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اعظم خاں کا یہ بیان سپریم کورٹ کے اس تبصرے کے بعد آیا ہے جس میں عدالت نے نوپور شرما کی اپیل کو خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیلی ویثرن پر آکر ملک سے معافی مانگنے کو کہا تھا۔ عدالت نے کہا کہ نوپور شرما کے بیان سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے۔ اس لیے انہیں ٹی وی پر جا کر پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے ملک کا ماحول خراب ہوا اور ملک کی بدنامی ہوئی۔ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار وہ ہی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان سے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ جب بی جے پی کی سابق متنازع ترجمان کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے اور انہوں نے اسے واپس لے لیا ہے تو عدالت نے کہا کہ معافی مانگنے میں بہت دیر ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں:۔ SC slams Nupur Sharma: نوپور شرما کی زبان درازی نے ملک میں آگ لگائی