ETV Bharat / bharat

ایودھیا مسجد غیرشرعی: ظفریاب جیلانی - ایودھیا مسجد غیرشرعی

کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن ظفر یاب جیلانی نے ایودھیا میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بننے والی مسجد کو وقف اور شرعی قوانین کے خلاف بتایا ہے۔

Ayodhya mosque against Waqf Act, illegal under Shariat law: AIMPLB's Zafaryab Jilani
ایودھیا مسجد غیرشرعی: ظفریاب جیلانی
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 3:58 AM IST

ظفریاب جیلانی نے ایودھیا میں بننے والی مسجد کو غیرشرعی قرار دیا وہیں مسجد کی تعمیر کےلیے بنائے گئے ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے کہا ’ہرکوئی شریعت کی تشریح اپنے انداز میں کرتا ہے‘۔

ٹرسٹ کے سکریٹری نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق زمین الاٹ کی گئی اسی لئے وہ غیرقانونی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کی تشریح کا اختیار محدود لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ مسجد، نماز کی ادائیگی کےلیے بن رہی ہے تو اس میں کیا برائی ہے۔

ظفریاب جیلانی نے بتایا کہ ’وقف قانون کے مطابق مسجد یا مسجد کی اراضی کا لین دین ممنوع ہے اور ایودھیا کی مجوزہ مسجد غیرشرعی ہے۔ اس سے شرعی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور وقف قانون شریعت پر مبنی ہے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک اور رکن ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ ’ملکیت مقدمہ ہارنے کے بعد ہمیں مسجد کےلیے اراضی کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے سنی سنٹرل وقف بورڈ پر حکومت کے دباؤ میں کام کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ جو مسجد بنارہا ہے وہ صرف علامتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.