نئی دہلی:لابوشین نے کہا کہ انہوں نے اشون کی کرشماتی گیند بازی کا توڑ نکالنے کے لیے اپنی تکنیک میں تبدیلی کی ہے۔ اشون اور لابوشین کے درمیان دلچسپ جنگ کی شروعات دو سال پہلے آسٹریلیا میں ہوئی تھی جب اشون نے ایڈیلیڈ اور میلبورن میں لابوشین کو آؤٹ کیا۔
لابوشین نے کہا ’’میں نے اشون کے بارے میں جو سنا ہے اور جس طرح سے انہوں نے مجھے گیندبازی کی ہے، اس کی وجہ سےمیں نے اپنے کھیل میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ میں ہندوستان کے دورے کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔
آسٹریلیا کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے گزشتہ 12 ماہ میں پاکستان اور سری لنکا کے دوروں کے ذریعے برصغیر کے حالات کو قریبی سے سمجھا ہے۔ گالے میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کی 104 رن کی سنچری اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ لابوشین نے برصغیر میں اسپن کا سامنا کرنے کے لیے گھریلو میچوں میں بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے انہیں ٹرننگ اور نان ٹرننگ دونوں گیندوں کی تیاری میں مدد ملی۔ نمبر ایک بلے باز نے انکشاف کیا کہ ہندوستان کی تیاریاں دراصل بہت پہلے شروع ہو گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:India vs Sri Lanka 2nd ODI بھارت نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی
لابوشین نے کہا “میں زیادہ انتظار نہیں کر سکتا، اگلے 10 ٹیسٹ میچوں کے لیے بہت پرجوش ہوں۔ ہم نے واقعی اچھا کھیلا ہے، لوگ جانتے ہیں کہ ہم گھر پر بہت اچھا کھیلتے ہیں، ہرانا بہت مشکل ہے لیکن میں ہندوستان میں اسپن کے خلاف چیلنج کا انتظار نہیں کرسکتا۔
یو این آئی