ETV Bharat / bharat

Police Officer Viral Audio Clip ممبئی میں بلدیہ تھانے کے پولیس افسر کا آڈیو کلپ وائرل، جتیندر اہواڈ کا ردعمل - رکن اسمبلی جتیندر اہواڈ کا پولیس افسر پر بیان

رکن اسمبلی جتیندر اہواڈ نے تھانے بلدیہ کے ایک افسر کا آڈیو کلپ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'میں ابھی بھی حیران ہوں کہ ایک افسر جو خود ہی انڈر ورلڈ سے گہرے رشتے ہونے کا خود ہی انکشاف کرتا ہے لیکن مجال ہے کے اُس کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔'

ممبئی میں بلدیہ تھانے کے پولیس افسر کا آڈیو کلپ وائرل، جتیندر اہواڈ کا ردعمل

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 3:38 PM IST

Updated : Mar 16, 2023, 5:02 PM IST

ممبئی میں بلدیہ تھانے کے پولیس افسر کا آڈیو کلپ وائرل، جتیندر اہواڈ کا ردعمل

ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی میں تھانے بلدیہ کے ایک افسر کا آڈیو کلپ رکن اسمبلی جتیندر اہواڈ نے جاری کیا ہے، جس میں اس افسر نے خود کو وزیر اعلیٰ کا قریبی بتایا ہے اور خود کے مراسم کے بارے میں بتایا ہے۔ اہواڈ نے یہ آڈیو کلپ ایوان اسمبلی میں میڈیا کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی بھی حیران ہوں ایک افسر جو خود ہی انڈرورلڈ سے گہرے رشتے ہونے کا خود ہی انکشاف کرتا ہے لیکن مجال ہے کے اُس کے خلاف کوئی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا ک یہ وہی افسر ہے، جس نے میری بیٹی کو گولی مارنے کی بات کہی تھی۔ جس کے بعد میرے حامیوں نے اُس کے ساتھ مار پیٹ کی، جس کے بعد انہیں شہر بدر کی نوٹس دی گئی لیکن یہ افسر ابھی بھی اپنی جگہ تعینات ہے۔ جتیندر اہواڈ نے کارروائی کو لیکر سوال کیا کہ ان کے اس انکشاف کے بعد افسر کے خلاف کب کارروائی ہوگی۔ جتیندر اہواڈ نے کہا کہ جس کے خود کے مراسم انڈرورلڈ سے ہوں اور وہ خود بد عنوانیوں میں ملوث ہوں، اُس کے خلاف کارروائی کرنے میں اتنی تاخیر اور مجبوری کیوں؟۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جیسے میرے حامیوں کہ خلاف کارروائی کی گئی، ویسے ہی اس افسر کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟ کیا سبب ہے؟ اس کے پیچھے کون ہے؟۔ بتا دیں کہ حال ہی میں اہواڈ نے کہا تھا کہ ان کے یا ان کے حامیوں کہ خلاف کارروائی اس لئے کی جارہی بی کیوں کہ پولیس حکومت کے ہاتھوں کی کٹھپتلی بن گئی ہے اور 'یس سر' کہہ کر حکم کی تعمیل کرتے ہیں لیکن یہ جان لینا ہوگا کہ کسی بھی حکومت کو پولیس کے تعاون سے نہیں چلایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: Jitendra Awhad : جتیندر اوہاڈ کے چھ کارکنان کو شہر بدر کی نوٹس جتیندر اوہاڈ نے خطرناک انجام کی دھمکی دی

Last Updated : Mar 16, 2023, 5:02 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.