آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کے کوٹاپیٹ میں واقع کینرا بینک میں چوری کی واردات پیش آئی۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ چوری کرنے والا کینرا بینک کا ہی ایک ملازم ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ چور بینک سے نقدی اور سونے کے زیورات چوری کر کے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سریش نامی چور نے سی سی ٹی وی کو اس وقت بند کردیا جب بینک کا عملہ دوپہر کے کھانے پر گیا ہوا تھا۔ سی سی ٹی وی کو بند کرنے کے بعد اس نے نقدی اور زیورات چوری کر لئے۔
منیجر شیوکمار نے پولیس سے شکایت کی کہ 322 گرام سونا اور 9.25 لاکھ کی رقم غائب ہے۔ منیجر نے پولیس کو بتایا کہ پیر کے دن دوپہر 2 بجے کے قریب جب عملہ لنچ پر گیا ہوا تھا تب چوری کی یہ واردات پیش آئی۔
بینک منیجر کے مطابق اکاونٹ ہولڈرس نے اسی روز جو نقد جمع کرایا تھا اور سونے کے زیورات نقد رقم کے ساتھ کاؤنٹر پر محفوظ کر دیئے گئے تھے۔ ان کی نگرانی اور حفاظت کے لیے وہاں ڈیوٹی پر موجود بنڈارو تلسی سریش نامی عارضی ملازم کو خصوصی طور پر مامور کر دیا گیا تھا۔ جب آفس کا اسٹاف دوپہر کے کھانے کے بعد واپس لوٹا تو سریش موجود نہیں تھا، جب کہ اس کا فون بھی بند تھا ساتھ ہی بینک میں موجود نقدی ، سونے کے زیورات غائب تھے۔ منیجر شیو کمار نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو بنڈارو تلسی سریش کو سی سی ٹی وی کو بند کرتے ہوئے پایا۔
مزید پڑھیں: مالیگاؤں: کپاس کے تاجر سے 20 لاکھ روپے کی لوٹ
املا پورم ڈی ایس پی مادھوا ریڈی، سی آئی راوولاپالیم اور وی کرشنا کی مدد سے واقعے کی تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں۔ بینک منیجر کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔