دربھنگہ: 13 دسمبر کو پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر پارلیمنٹ کی سکیورٹی کو پامال کرنے والا ماسٹر مائنڈ للت موہن جھا بہار کے دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ جس کے بعد سے دربھنگہ ضلع کے بہیرا تھانے کا گاؤں رام پور ادے سرخیوں میں ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام دیر گیے اے ٹی ایس کی ٹیم رام پور ادے گاؤں پہنچی ہے، ساتھ ہی دہلی پولس بھی پوچھ تاچھ کے لیے پہنچ چکی ہے۔
اے ٹی ایس اور دہلی پولس پہنچی للت جھا کے گھر: ملزم للت جھا کے والد دیوآنند جھا، ماں منجولا جھا اور چھوٹے بھائیوں ہری درشن جھا عرف سونو اور شمبھو جھا سے اچھی طرح پوچھ تاچھ کرکے للت جھا سے متعلق معلومات حاصل کی ہے۔ قبل ازیں بہیرا تھانہ انچارج نے بتایا کہ کل دو اے ٹی ایس اہلکار للت کے گھر پہنچے تھے۔ آج دہلی پولیس کی ٹیم رام پور ادے گاؤں گئی ہے۔
ٹیم نے گھر والوں سے اچھی طرح پوچھ تاچھ کی: للت کے والد دیوآنند جھا نے بتایا کہ 'اے ٹی ایس کی جانچ ایجنسی کے دو افسران ہمارے گھر آئے تھے۔ بہیرہ تھانے کا ایک پولیس افسر ان کے ساتھ تھا۔ انہوں نے تقریباً دو گھنٹے تک للت سے جڑے کئی معاملات پر پوچھ تاچھ کی۔
یہ بھی پڑھیں:
- پارلیمنٹ کی سیکورٹی لیپس کیس کے ماسٹر مائنڈ للت جھا کو سات دن کے پولیس ریمانڈ پربھیجا گیا
- کون ہے للت جھا اور کیا ہے اس کا نظریہ؟ پارلیمنٹ معاملے کے ماسٹر مائنڈ کی پوری سازش کا انکشاف
گھر والوں کی مشکلات میں اضافہ: للت موہن جھا کے اس اقدام سے ان کے پورے خاندان کی پریشانیاں بہت بڑھ گئی ہیں۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ جب سے اس معاملے میں للت کا نام آیا ہے، کوئی نہ کوئی ہمارے گھر آتا رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے اب وہ اپنے کام کے لیے کولکتہ واپس نہیں جا پا رہے ہیں۔