ETV Bharat / bharat

Jamiat Ulema-e-Hind: جمعیت علماء ہند کے صدر محمود مدنی کی ایما پر متاثرین کو تعاون

author img

By

Published : May 14, 2022, 2:24 PM IST

مولانا شبیر مظاہری نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ منہدم کیے گئے مکانات کے معاملے میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی بہت سنجیدہ ہیں اور متاثرین کو ہر طریقے سے مالی و قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ جن لوگوں کے مکان منہدم کیے گئے ہیں، ان کو انصاف دلایا جائے گا۔ Help of Victims on the Direction of Maulana Mahmood Madani

جمعیت علماء ہند
جمعیت علماء ہند

جمعیت علماء ہند (محمود مدنی )بلا تفریق مذہب ملک میں ہر اس شخص کی امداد کرتی ہے، جو پریشان حال ہیں۔ ملک میں جہاں جہاں کوئی حادثہ یا دیگر معاملہ پیش آیا وہاں جمعیت نے متاثرین کے تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اسی ضمن میں جمعیت کے صدر محمود مدنی کی ایما پر آج یہاں ماندھاتہ علاقے کے منیہو و برئی پور میں پولیس کے ذریعہ بلڈوز سے منہدم کرائے گئے مکانوں کے متاثرین مسلمانوں کو مالی تعاون کیا گیا۔ جمعیت علماء ہند کے وفد کی قیادت کر رہے رکن مجلس عاملہ و سابق سکریٹری مولانا شبیر احمد مظاہری نے متاثرین کو مالی تعاون کے دوران مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ Help of Victims on the Direction of Maulana Mahmood Madani

مولانا شبیر مظاہری نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ منہدم کیے گئے مکانات کے معاملے میں جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی بہت سنجیدہ ہیں ،اور متاثرین کو ہر طریقے سے مالی و قانونی امداد فراہم کی جائے گی ۔ جن لوگوں کے مکان منہدم کیے گئے ہیں ،ان کو انصاف دلایا جائے گا- حکومت انتظامیہ سے نہیں بلکہ عدالت سے انصاف کی پوری امید ہے ۔جو بھی اہلکار اس انہدامی کارروائی میں شامل رہے ہیں ان کی شناخت و نشان دہی کر ان کو قانون کے کٹیرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ جمعیت علماء ہند کا ماننا ہے کہ آئین میں سبھی کو مساوی حقوق حاصل ہے۔

آئین و قانون کی پاسداری کے لئے ہر شہری کو انصاف موصول کرایا جانا اس کا حق ہے ،مگر حکومت کے اشارے پر صرف تعصب کی بنیاد پر پولیس نے غیر قانونی طریقے سے مسلمانوں کے مکانوں کو منہدم کرایا ہے ،جبکہ کوئی اتنا بڑا جرم نہیں تھا ،اور نہ ہی انہوں نے ملک سے غداری کی تھی ،بلکی مار پیٹ کی بنیاد پر ایف آئ آر درج کر انہدامی کارروائ یہ اشارہ کرتی ہے کہ یہ سب مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔

انہوں نے متاثریں کو یقین دلایا کہ جمعیت علماء ہند ان کے ساتھ ہے ،اور انہیں انصاف دلانے کی پوری کوشش کرے گی ۔وفد میں جمعیت علماء ہند کے صدر مفتی جمیل الرحمٰن قاسمی، جنرل سکریٹری مولانا فاروق، نائب صدر مولانا تاجدار احمد ،مولانا اسرار احمد ،محمد عمران ،حافظ محمد ارشد ،مفتی جسیم قاسمی ناظم مدرسہ تنویرالعلوم دارہ پور ، حافظ شفیق ناظم جامعہ صدیقیہ للبنات مئو آیمہ پریاگ راج و حافظ سہیل شامل رہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.