ETV Bharat / bharat

By Poll Election Results 2023 ضمنی انتخابات میں کانگریس کی چھ میں سے تین سیٹوں پر جیت، بی جے پی دو پر کامیاب

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 9:00 AM IST

گذشتہ روز مہاراشٹر، تمل ناڈو، جھارکھنڈ، مغربی بنگال اور روناچل پردیش میں ہوئے ضمنی انتخابات 2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کانگریس نے چھ میں سے تین جب کہ بھارتیہ جنتاپارٹی دو سیٹوں پر کامیابی حاصل ہے۔

17895190
17895190

گذشتہ روز مہاراشٹر کی دو، تمل ناڈو، اروناچل پردیش، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ کی ایک ایک سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات 2023 کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ یاد رہے کہ مہاراشٹر کے علاوہ تمام سیٹوں کے لیے ضمنی انتخابات 27 فروری کو ہوئے تھے، جب کہ مہاراشٹر کی دونوں سیٹوں پر 26 فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ جن میں چنچواڑ (مہاراشٹر)، قصبہ پیٹ (مہاراشٹر)، لوملا (اروناچل پردیش)، رام گڑھ (جھارکھنڈ)، ایروڈ-ایسٹ (تمل ناڈو) اور ساگردیگھی (مغربی بنگال) شامل ہیں۔

  • لوملا سیٹ سے بی جے پی امیدوار نے بلامقابلہ جیت حاصل کی

اروناچل پردیش کی لوملا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے۔ جھارکھنڈ کی رام گڑھ سیٹ سے آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹس یونین (اے جے ایس یو) نے جیت حاصل کی۔ مہاراشٹر کے قصبہ پیٹ سیٹ سے کانگریس امیداوار کامیاب ہوئے۔ جبکہ بی جے پی امیدوار چنچواڑ سے جیت درج کی۔ تمل ناڈو کے ایروڈ ایسٹ اور مغربی بنگال کے ساگردیگھی سیٹوں سے کانگریس امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

  • چنچواڑ سیٹ سے بی جے پی امیدوار کی جیت

مہاراشٹر کے چنچواڑ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار اشونی جگتاپ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اشونی جگتاپ نے مہا وکاس اگھاڑی کے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) امیدوار کو 36 ہزار 70 ووٹوں کے فرق سے شکست دی ہے۔ جگتاپ کو 1,35,494 ووٹ ملے جبکہ این سی پی کے نانا کاٹے کو 99,424 ووٹ ملے۔

  • قصبہ پیٹھ سیٹ سے کانگریس امیدوار کامیاب

وہیں مہاراشٹر کے قصبہ پیٹھ سیٹ سے کانگریس امیدوار رویندر ڈھنگیکر نے جیت درج کی ہے۔ کانگریس کی یہ جیت کئی لحاظ سے خاص ہے کیونکہ یہ سیٹ بی جے پی کے قلعہ میں سیندھ لگانے جیسا ہے۔ گزشتہ 30 برسوں سے یہاں بی جے پی کا قبضہ تھا، لیکن اس بار بی جے پی کا قلعہ ٹوٹ گیا۔ کانگریس لیڈر اور مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار رویندر ڈھنگیکر نے بی جے پی کے ہیمنت کو زبردست شکست دی ہے۔ رویندر ڈھنگیکر کو 11,040 ووٹوں سے فاتح قرار دیا گیا۔ رویندر ڈھنگیکر کو 72000 جب کہ بی جے پی امیدوار کو 61000 ہزار ووٹ ملے۔

  • رام گڑھ سیٹ سے اے جے ایس یو کی جیت

جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں ہوئے اسمبلی ضمنی انتخاب میں اے جے ایس یو امیدوار سنیتا چودھری نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے بجرنگ مہتو کو 21970 ووٹوں سے شکست دی۔

  • ایروڈ ایسٹ سیٹ سے کانگریس امیدوار کامیاب

وہیں تمل ناڈو کی ایروڈ ایسٹ سیٹ سے کانگریس امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ کانگریس امیدوار ای وی کے ایس ایلنگوون کو 1,10,156 ووٹ ملے جب کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کے امیدوار تھیناراسو کو 43,923، نام تملار پارٹی کے امیدوار مینکا نوانیتھن 10,827 اور ڈی ایم ڈی کے امیدوار آنند کو 1433 ووٹ ملے۔ کانگریس کے امیدوار ای وی کے ایس ایلنگوون نے تھیناراسو کو 66,233 ووٹوں کے فرق سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

  • بنگال میں کانگریس کا کھاتہ کھلا

مغربی بنگال میں کانگریس کا کھاتہ کھل گیا ہے۔ اس جیت سے پارٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہاں کانگریس کے بائرن بسواس نے شاندار جیت درج کی ہے۔بائرن بسواس کو کل 87667 وٹ ملے جب کہ ترنمول کانگریس کے دیباشیش بنرجی کو 64681 اور بی جے پی کو 25815 ووٹ ملے۔کانگریس امیداوار بائرن بسواس نے 22986 ووٹوں سے جیت درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Nagaland Poll Result 2023 ناگالینڈ میں این ڈی پی پی۔بی جے پی اتحاد کو واضح اکثریت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.