پانچ ریاستوں میں منگل کے روز ہونے والی ووٹنگ کے دوران شام ساڑھے چھ بجے تک مغربی بنگال میں 84.21 فیصد، آسام میں 82.29فیصد، کیرالہ میں 74.02 فیصد، تمل ناڈو میں تقریباً 72 فیصد اور پڈوچیری میں 81.64فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ریاست میں تیسرے مرحلے کی پولنگ میں 84.21 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔ یہاں کی 31 سیٹوں پر 205 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ 7.8 کروڑ ووٹروں نے کیا۔
آسام میں تیسرے اور آخری مرحلے میں 40 اسمبلی سیٹوں کے لیے 82.29فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ یہاں کل 7919641 رائے دہندگان337 امیدواروں کی انتخابی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ہے۔
تمل ناڈو میں تقریباً 72 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔چیف الیکٹورل آفیسر ستیابرت ساہو نے بتایا کہ ریاست میں شام سات بجے تک ، 71.791 فیصد رائے دہندگان نےاپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔یہاں ایک ہی مرحلے میں ، ای وی ایم میں 3،998 امیدواروں کی انتخابی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگئی ۔
کیرالہ کی اسمبلی کی کل 140 نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں 74.02 فیصد رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔پڈوچیری میں30 نشستوں کے لئے 81.64 فیصد ووٹنگ ہوئی۔