ETV Bharat / bharat

آصف اقبال تنہا کے والدین نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا - آصف اقبال تنہا پر دہلی کورٹ کا فیصلہ

آصف تنہا کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ جب سے عدالت نے آصف کی ضمانت منظور کی ہے تب سے عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں ۔

آصف اقبال تنہا کے والدین نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

author img

By

Published : Jun 17, 2021, 7:50 PM IST

شمال مشرقی دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد متعدد سماجی کارکنان اور شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے کرنے والے مظاہرین کو یو اے پی اے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس پر آج دہلی ہائی کورٹ نے یہ کہتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی کہ بھارت کا آئین انہیں احتجاج کرنے کا حق دیتا ہے۔

آصف اقبال تنہا کے والدین نے عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا

آج کرکرڈوما کورٹ نے بھی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو درست بتاتے ہوئے آصف اقبال تنہا، نتاشا نروال، اور دیوانگنا کالیتا کو جلد از جلد رہا کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔وہیں آصف کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے عدالت نے آصف کی ضمانت منظور کی ہے تب سے عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں ۔آصف کے والد مجیب اللہ نے بتایا کہ انہیں امید تھی کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا اب وہ چاہتےہیں کہ آصف کے خلاف دہلی فسادات سے متعلق جھوٹا مقدمہ بھی جلد از جلد ختم ہو جائے۔

وہیں آصف کی والدہ نے کہا کہ پہلے ہی انہیں انصاف ملنے میں اتنی دیر ہوئی ہے اب ان کی رہائی میں دیری نہیں ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ جتنے بھی بچے بے گناہ ہیں انہیں بھی جلد ہی انصاف ملے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.