ETV Bharat / bharat

Ashley Gardner Became Number One ایشلے گارڈنر دنیا کے بہترین آل راؤنڈر بن گئی - ایشلے گارڈنر دنیا کے بہترین آل راؤنڈر

آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں اپنی ٹیم کو 4-1 سے فتح دلانے کے بعد آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔Ashley Gardner Became Number One

ایشلے گارڈنر دنیا کے بہترین آل راؤنڈر بن گئی

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 8:24 PM IST

دبئی:آئی سی سی خواتین ٹی 20 کرکٹ رینکنگ میں آسٹریلیائی کرکٹر ایشلے گارڈن نے نمایاں ترقی کرتے ہوئے اپنی ساتھی کھلاڑیوں کو کافی پیچھے چھوڑ دیا۔Ashley Gardner Became Number One In Women's ICC T-20 Ranking آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر ہندوستان کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں اپنی ٹیم کو 4-1 سے فتح دلانے کے بعد آئی سی سی خواتین کی ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

ہندوستان کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں گارڈنر نے اپنی ٹیم کے لیے صرف 32 گیندوں میں ناقابل شکست 66 رنز کا اضافہ کیا، جب کہ 20 رنز کے عوض دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ، گارڈنر پہلی بار دنیا کے بہترین آل راؤنڈر بننے کے لیے تین مقام چڑھ گئے ہیں۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز، ہندوستان کی دیپتی شرما اور نیوزی لینڈ کی کپتان سوفی ڈیوائن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Pakistan vs New Zealand کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کا شاندار آغاز

گارڈنر نے ہندوستان کے خلاف ختم ہونے والی سیریز میں 115 رنز بنائے اور مخالف ٹیموں کے سات کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ دیپتی شرما آسٹریلیا کے خلاف 34 گیندوں پر 53 رنز بنانے کے بعد بیٹنگ رینکنگ میں تین درجے ترقی کر کے 29 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، جب کہ انگلینڈ کی نٹ اسکائیور اور ہندوستان کی ریچا گھوش ایک ایک درجہ ترقی کر کے 15 ویں اور 39 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں انگلینڈ کی فاسٹ بولر فرییا ڈیوس 23 درجے بہتری کے ساتھ 26 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔Ashley Gardner Became Number One In Women's ICC T-20 Ranking

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.