ETV Bharat / bharat

Owaisi on Atiq Ashraf killing عتیق احمد کے قاتلوں پر یو اے پی اے کیوں نہیں لگایا گیا؟ اویسی نے اٹھائے سوال - رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی

عتیق اشرف قتل کیس کے بعد سیاسی بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے عتیق احمد اور اشرف کے قتل کے ملزمین پر سوال اٹھائے۔ اویسی نے پوچھا کہ تینوں شوٹرز پر یو اے پی اے کیوں نہیں لگایا گیا؟

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:04 PM IST

Updated : Apr 21, 2023, 7:48 PM IST

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے یوپی پولیس کی حراست میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل پر اترپردیش حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے قاتل دہشت گرد ہیں۔ انہوں نے ملزموں پر یو اے پی اے نہ لگانے پر اترپردیش حکومت پر کئی سوال اٹھائے ہیں۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے قتل کی سازش پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، 'استعمال کیے گئے ہر ہتھیار کی قیمت 8 لاکھ روپے ہے۔ ہم نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا ہے کہ قتل کے ایک ملزم کا خاندان ایک جھونپڑی میں رہتا تھا جبکہ دوسرے کا خاندان ایک کمرے میں رہتا تھا۔ اس نے یہ غیر قانونی رقم کیسے حاصل کی؟

اویسی نے مزید کہا، 'ان قاتلوں کو ٹریننگ دی گئی تھی، اس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ قاتل گوڈسے کے ناجائز اولاد ہیں، کیونکہ گوڈسے نے گاندھی کو گولی ماری، اور یہ قاتل گوڈسے کے جانشین ہیں، یہ تینوں قاتل دہشت گرد سیل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا، 'میں یوپی کے وزیر اعلی سے پوچھتا ہوں، کیا آپ کو خط نہیں ملا؟ متوفی نے پہلے کہا تھا کہ وہ یوپی کے سی ایم اور سی جے آئی کو خط بھیجیں گے کہ اگر ان کی موت ہوئی تو ذمہ دار کون ہے؟ وہ (قاتل) دہشت گرد ہیں، وہ بنیاد پرست ہیں۔ حکومت انہیں روکنا چاہئے۔'

یہ بھی پڑھیں: Atiq Murder Case عتیق اور اشرف کے قاتلوں سے اب ایس آئی ٹی پوچھ گچھ کرے گی

Last Updated : Apr 21, 2023, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.