نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 212.52 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک دو ارب 12 کروڑ 52 لاکھ 83 ہزار 259 ویکسین دی جا چکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ انفیکشن کے 7946 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 748 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.14 فیصد ہے۔Covid Vaccination in India
انفیکشن کی یومیہ شرح 2.98 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 9828 افراد کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 38 لاکھ 45 ہزار 680 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.67 فیصد ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں تین لاکھ 66 ہزار 477 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل 88 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار 613 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
یو این آئی