گزشتہ کل بھارتی فوج کا ایک جدید ہیلی کارپٹر (انڈین آرمی ایوی ایشن ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر) اروناچل پریش کے توٹنگ نامی علاقہ میں صبح دس بج کر پینتالیس منٹ پر گرنے کے بعد تباہ ہوگیا،مذکوہ ہیلی کاپٹر میں پانچ افراد سوار تھے جن میں سے چار افراد کی موت ہوگئی تھی،چاروں فوجیوں کی لاشیں بر آمد کی جاچکی ہیں۔حادثے سے پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو MAY DAY کی کال موصول ہوئی تھی جس میں تکنیکی یا مکینیکل خرابی کا اشارہ دیا گیا تھا۔Army helicopter crash in Arunachal Pradesh
مذکورہ ہیلی کاپٹر حادثہ کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو اس کی اطلاع دی جائیگی،بھارتی فوج کے عہدیدر پرناب کمار داس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اس ناخوشگوار واقعہ پر افسردہ ہے،اور مرنے والے کے لواحقین کے ساتھ فوج کھڑی ہے ۔