ETV Bharat / bharat

آرمی ڈے 2021 کی تقریبات: اعلی شخصیات کا بہادر جوانوں کو سلام - دہلی کے كريپا پریڈ گراؤنڈ میں فوجی پریڈ

ہر برس بھارت میں 15 جنوری کو 'آرمی ڈے ' منایا جاتا ہے۔ آج بھارتی فوج اپنا 73 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت دہلی کے کے ایم كريپا پریڈ گراؤنڈ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

آرمی ڈے 2021
آرمی ڈے 2021
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 10:14 AM IST

بھارتی فوج کے لیے 15 جنوری کا دن خصوصی اہمیت کا حامل ہے، اس دن کو آرمی ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آج فوج اپنا 73 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ اس موقع پر دارالحکومت دہلی کے كريپا پریڈ گراؤنڈ میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل ایم ایم ناروا نے پریڈ کی سلامی لیں گے اور فوجیوں سے خطاب کریں گے۔

وہیں اس خاص دن کے موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آرمی ڈے کی مبارک باد بھی پیش کی۔

آرمی ڈے کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی فوج کو سلام کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ، 'ماں بھارتی کی حفاظت کر رہے ملک کے طاقتور فوجیوں اور ان کے کنبہ کے افراد کو آرمی ڈے کی دلی مبارکباد دے رہا ہوں۔ ہماری فوج مضبوط، بہادر اور پر عزم ہے ، جس نے ہمیشہ فخر کے ساتھ ملک کا سر بلند کیا۔ میں تمام شہریوں کی طرف سے بھارتی فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

آرمی ڈے کے  موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئیٹ

وہیں آرمی ڈے کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر جمہوریہ کووند نے لکھا کہ 'آرمی ڈے کے موقع پر بھارتی فوج کے بہادر مردوں اور خواتین کو مبارکباد۔ ہمیں وہ بہادر لوگ یاد ہیں جنہوں نے قوم کی خدمت میں قربانی دی ہے۔ بھارت بہادر اور پرعزم فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔

آرمی ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ کا ٹوئیٹ
آرمی ڈے کے موقع پر صدر جمہوریہ کا ٹوئیٹ

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت نے ٹوئیٹ کرتےہوئے لکھا کہ، 'ہم ان بہادر سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی بہادری اور ملک کے تئیں اپنے فرائض کے لئے قربانی ہمیں نئے سرے سے مضبوطی کے ساتھ خود کو وقف کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

آرمی ڈے 2021
آرمی ڈے 2021

بھارتی فوج 15 جنوری 1949 کے دن ہی برطانوی فوج سے پوری طرح آزاد ہوئی تھی۔ کے ایم کیریپا نے بھارت فوج کے پہلے کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اس دن کے بعد سے ہی ہر برس 15 جنوری کو آرمی ڈے منایا جاتا ہے۔اس خاص موقع پر پورا ملک فوج کے بہادر جوانوں کی شہادت کو یاد کرتا ہے۔

دہلی کے انڈیا گیٹ پر واقع امر جوان جوتی میں شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی شہدا کی بیوہ خواتین یا کنبہ کے افراد کو آرمی میڈلز اور دیگر ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔آج بھارتی فو ج کے 53 کنٹونمینٹ اور نو آرمی بیس ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.