ETV Bharat / bharat

سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں اشوک گہلوت اور آنند شرما کے مابین تکرار - کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آنند شرما اور وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے درمیان' تکرار' کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنند شرما پارٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ سی ڈبلیو سی کے لیے داخلی انتخابات پر زور دے رہے تھے۔ اس پر اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں کچھ اور ضروری معاملے ہیں جس پر ہمیں اس وقت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

سی ڈبلیو سی میٹنگ میں اشوک گہلوت اور آنند شرما کے مابین بحث

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 4:20 PM IST

دارالحکومت دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔ خبر ہے کہ اس دوران پارٹی کے سینئر رہنما آنند شرما اور راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے درمیان بحث ہو گئی ہے۔

کانگریس کے ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی اجلاس کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی میں داخلی انتخابات کروانا ضروری ہے اور اس کے لئے تاریخ کو حتمی شکل دی جانی چاہئے تاکہ یہ معاملہ پھر سامنے نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق سی ڈبلیو سی نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو پانچ ریاستوں میں انتخابی شیڈول کو مد نظر رکھتے ہوئے تنظیمی انتخابات کے لئے تاریخ طے کرنے کا اختیار دیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ اس کے بعد اشوک گہلوت اور آنند شرما کے مابین گرما گرم بحث ہوئی۔ ذرائع کے مطابق آنند شرما پارٹی صدر کے ساتھ ساتھ سی ڈبلیو سی کے داخلی انتخابات پر زور دے رہے تھے۔ اس پر اشوک گہلوت نے کہا کہ ملک میں کچھ اور اہم امور ہیں جن پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

گہلوت نے کسی کا نام لئے بغیر یہ تبصرہ کیا کہ وہ لوگ جو بار بار پارٹی میں تنظیمی اصلاحات کی باتیں کررہے ہیں، کیا انہیں پارٹی کی قیادت پر شک ہے؟

اس دوران کانگریس کی سینئر رہنما امبیکا سونی نے بھی گہلوت کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مئی کے بعد کانگریس کو ملے گا نیا صدر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.