نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے 11 عدالتی افسروں اور دو وکیلوں کو مختلف ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج اور جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ عدالتی افسر سنجے کمار جیسوال کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے، جب کہ گریش کٹھپالیا، منوج جین اور روپیش چندر بوس وارشنے کو دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
جوڈیشل افسران انورادھا شکلا، سنجیو سدھاکر کلگاؤںکر، پریم نارائن سنگھ، اچل کمار پالیوال، ہردیش اور اروند کمار سنگھ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔ایڈوکیٹ راکیش تھپلیال، پنکج پروہت اور جوڈیشل آفیسر وویک بھارتی شرما کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے نئے تعینات ہونے والے ججوں کو مبارکباد دی ہے۔
پٹنہ اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک ایک جج کا تبادلہ
پٹنہ ہائی کورٹ اور مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے ایک ایک جج کا دیگر ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔پٹنہ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سنجیو پرکاش شرما کا بطور جج پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا۔ اسی طرح مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے جج جسٹس اتل سریدھرن کا تبادلہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے جج کے طور پر کیا گیا ہے۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
مزید پڑھیں: Appointment of Additional Judges تین ہائی کورٹس میں تیرہ ایڈیشنل ججوں کی تقرری
یواین آئی