ETV Bharat / bharat

گنا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مودی سے درخواست - چینی برآمد

امروہہ سے لوک سبھا کےرکن پارلیمان دانش علی نے اترپردیش کے گناکسانوں کی بدحالی کے سلسلے میں وزیراعظم کوجمعرات کےروزایک خط لکھ کرحکومت کواپنا وعدہ یاددلاتے ہوئے گناکسانوں کی ادائیگی جلدازجلد کرنےکی اپیل کی ہے۔

گنا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مودی سے درخواستگنا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مودی سے درخواست
گنا کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مودی سے درخواست
author img

By

Published : May 28, 2021, 2:47 AM IST

بہوجن سماج پارٹی کےرہنما اوررکن پارلیمان دانش علی نے اترپردیش کے گناکسانوں کو چینی ملوں سے وقت سے ادائیگی نہ ہونے کے سبب ان میں پائے جانے والے غصہ کاذکر کرتے ہوئے جلد ادائیگی کے لئے وزیراعظم نریندرمودی سے اپیل کی۔

امروہہ سے لوک سبھا کےرکن پارلیمان علی نے اترپردیش کے گناکسانوں کی بدحالی کے سلسلے میں وزیراعظم کوجمعرات کےروزایک خط لکھ کرحکومت کواپنا وعدہ یاددلاتے ہوئے گناکسانوں کی ادائیگی جلدازجلد کرنےکی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے گناکسانوں کے حالات کو دیکھیں اورریاستی حکومت کو ہدایات دیں کی وہ چینی ملوں سے بروقت ادائیگی کرائیں۔ ریاستی حکومت کا چینی ملوں کے ساتھ نرم رویہ ہے اس میں تبدیلی لائے بغیر یہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش مسلسل دوسرے سال ملک کی سب سے بڑی چینی پیداکرنے والی ریاست ہے جس میں اس ریاست کے تقریباً 40 لاکھ سے زیادہ گناکسانوں کا تعاون ہے۔ یہ کسان ریاست کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار اداکرتے ہیں کیونکہ ریاست کی صنعتی ترقی میں شوگر انڈسٹری ایک مضبوط ستون ہے۔

گزشتہ برس ملک سے تقریباً 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کی گئی تھی اور اس میں سب سے زیادہ حصہ داری اترپردیش کی رہی کیونکہ یہاں پر چینی کی پیداوار مہاراشٹر سے تقریباً دوگنا تھی۔ رواں سال بھی تقریباً 60 ٹن چینی برآمد کرنےکا اندازہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.