طویل انتظار کے بعد آج حج کمیٹی آف انڈیا کو نیا چیئرمین مل گیا ہے، جی ہاں بھارتی ریاست کیرالا کے کنور سے دو مرتبہ سال 1999 سال 2009 تک ممبر آف پارلیمنٹ رہے اے پی عبداللہ کٹی کو حج کمیٹی آف انڈیا کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ہی حج کمیٹی آف انڈیا میں دو وائس چیئرمین کے لیے منوری بیگم اور محفوظا خاتون کو منتخب کیا گیا۔AP Abdullakutty Elected Chairman of Haj Committee of India
قابل ذکر ہے کہ سال 2019 میں حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نو کی جانی تھی، لیکن دو مرتبہ چھے چھے مہینے کے لیے مدت کار میں توسیع کی گئی اور جون 2020 سے یہ عہدہ خالی تھا۔ کچھ روز قبل ہی راجیہ سبھا ایم پی ظفر الاسلام، شعیہ زمرے سے زین الدین محسن بھائی، اعجاز حسین راتھر، منوری بیگم، ہدایت خان دھولیہ، محفوظا خاتون اور اے پی عبداللہ کٹی کو ممبر نامزد کیا گیا تھا۔ جہاں آج حج کمیٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب کیے گئے ہیں۔ انتخابی کارروائی آج دارالحکومت دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں صبح دس بجے سے ہی جاری تھا اور تقریباً 12 بجے انتخاب کا اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ممبر آف پارلیمنٹ ظفر الاسلام نے بتایا کہ یہ فیصلہ انتخاب کرکے لیا جانا تھا لیکن تمام ممبران نے آپسی رضامندی سے چیئرمین اور نائب چیئرمین کو منتخب کیا ہے۔ وہیں اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لٰیڈر اور مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے حج کمیٹی آف انڈیا کے نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کمیٹی کی تاریخ میں پہلی بار وائس چیئرمین کے عہدے پر دو مسلم خواتین کے انتخاب پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Haj 2022 Registration: حج 2022 کے لیے درخواستیں 22 اپریل تک