ETV Bharat / bharat

بارہ بنکی: فائننس اور اکاؤنٹ افسر کے خط سے مدارس اساتذہ میں بے چینی

اساتذہ کا کہنا ہے کہ محکمہ ابتدائی تعلیم کے فائننس اور اکاؤنٹ افسر نے تمام مدارس کو خط جاری کرتے ہوئے مدارس کے اساتذہ اور ان سے متعلق ایسے کاغذات طلب کیے جن کو مانگنے کا انہیں حق نہیں ہے۔

madrasa teachers
madrasa teachers
author img

By

Published : Sep 16, 2021, 12:38 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں محکمہ ابتدائی تعلیم کے فائننس اور اکاؤنٹ افسر کے ایک خط سے مدارس کے اساتذہ میں بے چینی کا ماحول ہے۔ مزکورہ خط کو اساتذہ اپنا استحصال قرار دے رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ فائننس اور اکاؤنٹ افسر کے اختیار کے باہر ہے۔ تاہم اس کے لیے مدارس انتظامیہ نے محکمہ اقلیتی بہبود افسر اور فائننس اکاؤنٹ افسر کو بھی میمورنڈم دیا ہے۔

Madrasa Teachers

واضح رہے کہ محکمہ ابتدائی تعلیم کے فائننس اور اکاؤنٹ افسر مدارس کے اساتذہ کی تنخواہ کی بل کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کے بل پاس کرنے کے بعد ہی ان کی تنخواہ اکاؤنٹ میں آتی ہے۔

گذشتہ ماہ محکمہ ابتدائی تعلیم کے فائننس اور اکاؤنٹ افسر کا تبادلہ ہوا اور ان کی جگہ پر ایک نئے افسر کی تقرری کی گئی۔

نئے افسر نے تمام مدارس کو خط جاری کرتے ہوئے مدارس کے اساتذہ اور ان سے متعلق ایسے کاغذات طلب کئے جن کو مانگنے کا انہیں حق نہیں ہے۔

اس خط سے اساتذہ میں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ وہیں اساتذہ نے وکاس بھون میں واقع فائننس اور اکاؤنٹ افسر کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس کے بعد ضلع اقلیتی بہبود افسر کو بھی میمورنڈم دیا۔

مزید پڑھیں:۔ مدارس کے اساتذہ کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کے خلاف ہائی کورٹ جائیں گے: مولانا زماں

اساتذہ اور کرمچاری سنگٹھن کے عہدیداران بھی وہاں پہنچے، اس موقع پر اساتذہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جو دستاویز طلب کئے گئے ہیں، وہ ان کے کام کے دائرے اختیار میں نہیں آتا ہے۔ اساتذہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائننس اور اکاؤنٹ افسر کے دفتر میں کوئی باہری شخص آ کر یہ تمام کام کرا رہا ہے تاکہ بدنظمی اور بدعنوانی کی جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.