ETV Bharat / bharat

Young Photography Competition اتراکھنڈ کی انوشری کی تصویر کو دنیا میں دوسرا مقام ملا - ینگ فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلہ

اتراکھنڈ کی انوشری پریہار نے ینگ فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مقابلہ میں انہیں ایک توصیف نامہ اور 150 پاؤنڈ (بھارتی کرنسی میں تقریباً 15072 روپے) کی رقم بھی دی گئی ہے۔ Bageshwar Anushree Parihar Photographer

اتراکھنڈ کی انوشری کی تصویر کو دنیا میں دوسرا مقام ملا

author img

By

Published : Dec 18, 2022, 9:40 AM IST

باگیشور: ریاست اتراکھنڈ کے باگیشور شہر کے مجیا کھیت کی رہنے والی انوشری پریہار کی تصویر کو دنیا میں دوسرا مقام ملا ہے۔ یہ ایوارڈ انہیں رائل سوسائٹی آف بائیولوجی برطانیہ کے زیر اہتمام نوجوان فوٹوگرافی کے لیے دیا گیا ہے۔ جس میں انہیں 150 پاؤنڈ کی رقم اور ایک توصیف نامہ دیا گیا ہے۔ انوشری کی اس کامیابی سے گھر والے بہت خوش ہیں۔Anushree Pparihar photo secured second place in world

مزید پڑھیں:۔ Sanna irshad Mattoo Wins Pulitizer Prize: فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد متو نے پلٹزر پرائز کا خطاب جیتا

برطانیہ کی تنظیم کی جانب سے ابلاغ کے موضوع پر منعقد کیے گئے اس مقابلے میں 1100 شرکاء نے شرکت کی، جس میں انوشری نے برہمن مینا کے جوڑے کو گھر کی چھت سے سورج کی پہلی کرنوں کا لطف لیتے ہوئے کیمرے میں قید کیا۔ جنہوں نے ینگ فوٹوگرافر آف دی ایئر مقابلے میں رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔ اس مقابلہ میں انہیں ایک توصیف نامہ اور 150 پاؤنڈ (بھارتی کرنسی میں تقریباً 15072 روپے) کی رقم بھی دی گئی ہے۔ انوشری اس وقت آریمان وکرم برلا انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ کالج میں آٹھویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ ان کی اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل پندرجیت چیمہ، بیجو تھامس، کلپنا پنت سمیت بہادر سنگھ پریہار، کملا پریہار، پون پریہار اور ان کے خاندان والوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.