انوراگ سنگھ ٹھاکر صبح 9.30 بجے شاستری بھون میں وزارت اطلاعات و نشریات پہنچے جہاں ان کا محکمہ سکریٹری امیت کھرے نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:پارلیمنٹ میں راہل کی تقریر پر انوراگ ٹھاکر کا طنز
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی ترقی کے لئے پچھلے سات سالوں میں زبردست کام کیا ہے۔ وہ وزارت اطلاعات و نشریات میں وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی ذمہ داری اور توقع کے مطابق پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
یو این آئی