ETV Bharat / bharat

Anti Encroachment Drive: جیت پور میں انہدامی کارروائی جاری - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر۔

دہلی کے جیت پورعلاقہ میں میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی جارہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غریبوں نے پائی پائی پیسے جمع کرکے اپنے آشیانہ کو بنایا ہے لیکن ایس ڈی ایم کی ٹیم اب اس آشیانہ کو توڑنے پہنچ گئی ہے۔ Demolition Drive In jaitpur new delhi

جیت پور میں انہدامی کارروائی جاری
جیت پور میں انہدامی کارروائی جاری
author img

By

Published : May 13, 2022, 1:00 PM IST

نئی دہلی: میونسپل کارپوریشن کا غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج قومی دارالحکومت دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ جیت پور میں زبردست پولیس فورس کے درمیان انہدامی کارروائی کی جارہی ہے۔ بدرپور اسمبلی حلقہ کے تحت زید پور اور کھڈا کالونی کے نام سے مشہور اس کالونی میں جامعہ نگر اور شاہین باغ کے زیادہ تر مسلمان آباد ہیں۔ Anti Encroachment Drive in jaitpur

مزید پرھیں:۔ Bulldozers in Shaheen Bagh: شاہین باغ میں عوام کے زوردار احتجاج کے بعد خالی لوٹا ایم سی ڈی کا بلڈوزر

کنچن کنج میں متعدد بلڈنگز کی انہدام کے بعد آج زید پور میں جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کا بلڈوزر پہنچا ہے۔ اس سے قبل یہاں پر پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی ہے۔ نیم فوجی دستے کی ٹیم چپے چپے پر تعینات ہیں۔ کنچن کنج میں بڑی بڑی بلڈنگ گرائے جانے سے یہاں کے لوگ کافی خوفزدہ ہیں۔ یہاں کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غریبوں نے پائی پائی پیسے جمع کرکے اپنے آشیانہ کو بنایا ہے لیکن ایس ڈی ایم کی ٹیم اب اس آشیانہ کو توڑنے پہنچ گئی ہے۔ اس مہنگائی کے دور میں روزگار ندارد ہے۔ پیٹ کے لالے پڑے ہیں، اب ان کو گھروں سے بھی بے گھر کیا جارہا ہے۔ ان کی پریشانی کو کوئی سننے والا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.