ETV Bharat / bharat

Viral Video Of Amritpal میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں، جلد سامنے آؤں گا، امرت پال سنگھ - وارث پنجاب تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ

وارث پنجاب تنظیم کے سربراہ اور مفرور امرت پال سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت اور پولیس سے نہیں ڈرتا۔ لوگ میرے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں، میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں۔

میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں
میں بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہوں
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 7:34 AM IST

چندی گڑھ: وارث پنجاب تنظیم کے سربراہ امرت پال سنگھ کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آیا ہے، ویڈیو میں امرت پال کہہ رہے ہیں کہ وہ بھگوڑا نہیں بلکہ باغی ہیں۔ وہ مفرور نہیں ہیں۔ جلد دنیا کے سامنے آئیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت سے نہیں ڈرتے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلایا جا رہا ہے کہ اس نے گرفتاری کے لیے شرائط رکھی ہیں اور وہ پولیس کے تشدد سے ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہ موت سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی پولیس کے تشدد سے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی جانب سے انہیں گرفتار کیے جانے اور اس کے تشدد سے نہیں ڈرتے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ان کی گرفتاری کے حوالے سے ان کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وہ جس راستے پر چل رہے ہیں وہ کانٹوں سے بھرا ہوا ہے۔ امرت پال نے ایک بار پھر اکال تخت کے جتھیدار سے سربت خالصہ بلانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا میں جو ویڈیو جاری کر رہا ہوں شاید لوگوں کو شک ہے کہ میری ویڈیو پولیس کی حراست میں بنائی گئی ہے۔ وہ ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ وہ خوش ہیں کہ وہ کمیونٹی اور اس کے نوجوانوں کے لیے کچھ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Amritpal Singh Releases Video حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا، امرت پال نے ویڈیو جاری کر بیان دیا

واضح رہے کہ سربت خالصہ جس میں امرت پال بار بار شرکت کی اپیل کر رہے ہیں، ایک ایسا اجتماع ہے جس میں کئی سکھ تنظیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس دوران مذہبی تنظیمیں مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے بات چیت کرتی ہیں۔ اس کے بعد جو بھی فیصلہ ہوتا ہے، تخت صاحب کے جاتھیدار برادری کو اس پر عمل کرنے کا حکم دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.