ETV Bharat / bharat

Another Russian Citizen Found Dead اڈیشہ میں ایک اور روسی شہری کی موت - لنگر ڈالے جہاز

اڈیشہ کے پارادیپ بندرگاہ پر ایک بحری جہاز سے روسی شہری کی لاش برآمد ہوئی ہے، پارادیپ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

اڈیشہ میں ایک اور روسی شہری کی موت
اڈیشہ میں ایک اور روسی شہری کی موت
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 12:58 PM IST

Updated : Jan 3, 2023, 1:04 PM IST

پارادیپ: اڈیشہ میں منگل کو ایک اور روسی شہری مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ضلع جگت سنگھ پور کے پارادیپ بندرگاہ پر لنگر ڈالے جہاز میں روسی شہری ملاکوف سرگئی (51) مردہ پائے گئے ہیں۔ سرگئی بنگلہ دیش کے چٹ گاؤں بندرگاہ سے پارادیپ کے راستے ممبئی جانے والے جہاز ایم بی الادنا کا چیف انجینئر تھا۔ وہ صبح ساڑھے چار بجے جہاز کے اپنے کیبن میں مردہ پائے گئے ہیں۔ موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔Another Russian Citizen Found Dead in Odisha

اڈیشہ میں ایک اور روسی شہری کی موت
اڈیشہ میں ایک اور روسی شہری کی موت

پارا دیپ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین پی ایل ہرناڈ نے روسی انجینئر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے آخر میں، ایک رکن پارلیمنٹ سمیت دو روسی سیاح جنوبی اوڈیشہ کے رائے گڑھ شہر میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ روسی پارلیمان پاول انتو (65) 24 دسمبر کو مبینہ طور پر ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے بعد انتقال کر گئے، جب کہ ولادیمیر بائیڈان (61) 22 دسمبر کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اڈیشہ پولیس دونوں معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Another Russian Citizen Found Dead in Odisha

واضح رہے کہ روسی قانون ساز پاول انتوو بھارت کی ریاست اڈیشہ کے ایک ہوٹل میں گزشتہ دنوں مردہ پائے گئے تھے۔ کروڑ پتی پاول اڈیشہ کے رایاگڈا علاقے میں چھٹیاں گزارنے آئے تھے جہاں وہ اپنی 65 ویں سالگرہ منا رہے تھے۔ مقامی پولیس نے بتایا تھا کہ 65 سالہ پاول انتوو ہفتے کے روز ہوٹل کے باہر خون میں لت پت پڑے پائے گئے تھے۔ Russian lawmaker Found Dead in Odisha۔ بتادیں کہ سنہ 2000 میں اینٹونو نے ولادیمیر سٹینڈرڈ گروپ کی بنیاد رکھی تھی۔ کمپنی گوشت اور ساسیج کی مصنوعات تیار کرتی ہے۔ سنہ 2019 میں، فوربس نے انہیں سب سے امیر ڈپٹی سول سرونٹ بتایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Russians Tourist Death روسی سیاح کی موت پر انسانی حقوق کمیشن نے رپورٹ طلب کی

Last Updated : Jan 3, 2023, 1:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.