خادم درگاہ شاہ محمد ابراہیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سالانہ عرس شریف کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ 10 اپریل بروز ہفتہ بوقت بعد نماز مغرب کو صندل شریف خادم درگاہ بڑے صاحب پان کے مکان سے روانہ ہوکر درگاہ حضرت یعقوب بخاری رحمتہ اللہ کی بارگاہ میں بعد فاتحہ خوانی کے لیے شہر کے اہم راہوں سے گزرتا ہوا درگاہ شریف پہنچے گا۔
11 اپریل بروز اتوار بعد نماز عشاء چراغاں و محفل سماع کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ 12 اپریل بروز پیر بعد نماز فجر ختم قرآن خوانی سلام فاتحہ و تقسیم تبرکات عمل میں آئیں گے۔ رسم صندل مالی خادم درگاہ محمد فضل علی پان انجام دیں گے
خادم محمد ابراہیم نے عرس شریف میں آنے والے تمام زائرین کو حکومت کی جانب سے کرونا کی روک تھام کے لیے بتائے گئے احکامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی ساتھ ماسک ، سینٹائیزر اور سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھنے کی اپیل کی۔