ETV Bharat / bharat

Admissions at Manuu in Regular Courses: مانو کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلوں کا اعلامیہ جاری

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:00 PM IST

میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ Admissions at Manuu in Regular Courses

مانو کے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلوں کا اعلامیہ جاری

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے مرکزی کیمپس حیدرآباد اور دیگر سٹیلائٹ کیمپسوں لکھنؤ و سری نگر کے علاوہ مختلف ریاستوں میں موجود کالجس آف ٹیچر ایجوکیشن (سی ٹی ایز) اور پالی ٹیکنیکس کے لیے ریگولر کورسس میں آن لائن داخلوں کااعلان کردیا ہے۔ اردو میڈیم میں اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے والی ملک کی یہ واحد جامعہ ہے۔ اس سال ایم اے لیگل اسٹڈیز، دکن اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی اور فرانسیسی، روسی اور پشتو زبانوں میں میں سرٹیفکیٹ کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ Admissions at Manuu in Regular Courses

پروفیسر اشتیاق احمد، رجسٹرار کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب انٹرنس کے ذریعہ داخلہ دئے جانے والے کورسز میں پی ایچ ڈی عربی، اردو، انگریزی، ہندی، فارسی، مطالعات ترجمہ؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی، دکن اسٹڈیز؛ تعلیم؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ مینجمنٹ، کامرس؛ ریاضی، طبیعات، کیمیا، نباتیات، حیوانیات اور کمپیوٹر سائنس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر انٹرنس کی اساس کے کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامس ایم بی اے؛ ایم سی اے، ایم ٹیک (کمپیوٹرسائنس)، ایم ایڈ اور گریجویشن میں بی ایڈ، پیشہ ورانہ ڈپلوما کورسز میں ایلمنٹری ایجوکیشن (ڈی ایل ایڈ)؛ پالی ٹیکنک -ڈپلوما ان انجینئرنگ (سیول، کمپیوٹر سائنس، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن،انفارمیشن ٹکنالوجی، میکانیکل،الیکٹریکل و الیکٹرانکس، آٹو موبائل اینڈ اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ) شامل ہیں۔ انٹرنس کے کورسس میں آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم/ جون 2022ہے۔
میرٹ کی اساس پر داخلے کے کورسز میں پوسٹ گریجویشن پروگرامس اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، مطالعات ترجمہ، فارسی؛ مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات، سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز؛ صحافت و ترسیل عامہ؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی) شامل ہیں۔ جزوقتی ڈپلوما پروگرامس میں اردو، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز، تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسزمیں اردو، پشتو، فرانسیسی، روسی میں داخلے دستیاب ہیں۔ ان کورسز میں آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری 30/ اگست ہے۔
لکھنؤ کیمپس میں اردو، انگریزی، عربی اور فارسی میں ایم اے اور پی ایچ ڈی پروگرامس دستیاب ہیں۔ سری نگر کیمپس میں معاشیات، اسلامک اسٹڈیز، اردو اور انگریزی میں ایم اے و پی ایچ ڈی میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن بھوپال(مدھیہ پردیش)، دربھنگہ(بہار) میں بی ایڈ، ایم ایڈ اور پی ایچ ڈی ان ایجوکیشن اور کالجز آف ٹیچر ایجوکیشن سری نگر (کشمیر)، آسنسول(مغربی بنگال)، اورنگ آباد(مہاراشٹرا)، سنبھل (اترپردیش)، نوح (ہریانہ) اور بیدر (کرناٹک) میں بی ایڈ کورس دستیاب ہے۔ پالی ٹیکنک انجینئرنگ ڈپلوما ان سیول انجینئرنگ؛ کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونی کیشن انجینئرنگ کے ڈپلوما دربھنگہ(بہار) اور بنگلورو(کرناٹک) میں دستیاب ہیں۔ سیول انجینئرنگ،میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور اپیرل ٹکنالوجیز انجینئرنگ(کڑپہ۔آندھراپردیش)؛ سیول انجینئرنگ، میکانیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ اور آٹوموبائل انجینئرنگ (کٹک ۔ اڈیشہ) پر دستیاب ہیں۔
درخواستیں صرف آن لائن ہی قبول کی جائیں گی۔ تمام پروگراموں کے لییای۔پراسپکٹس اور آن لائین درخواست فارم 27/ اپریل 2022 سے داخلوں کی آخری تاریخ تک یونیورسٹی ویب سائٹ پر دستیاب رہیں گے۔ تفصیلات یا کسی وضاحت کے لیے نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کریں۔داخلہ ہیلپ ڈیسک رابطہ برائے عمومی رہنمائی کے لیے موبائل نمبرات 6207728673, 9866802414, 6302738370 & 9849847434 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی/معذور /ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے مختلف پروگراموں میں داخلے کیلئے تحفظات حکومت ہند کے ضوابط کے مطابق رہیں گے۔ یونیورسٹی میں ہاسٹل کی محدود گنجائش فراہم ہے۔

اسی دوران یونیورسٹی کے انڈرگریجویشن پروگراموں میں داخلے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے تحت منعقد ہونے والے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ(CUET) کے ذریعے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے لیے آن لائن درخواستیں cuet.samarth.ac.in پر 6 مئی 2022 تک داخل کی جاسکتی ہیں۔انڈر گریجویٹ کورسز میں بی ٹیک (کمپیوٹر سائنس) اور بی ٹیک (پالی ٹیکنیک طلبہ کے لیے لیٹرل انٹری کے تحت داخلہ) جیسے تکنیکی اور جرنلزم و ماس کمیونکیشن، میڈیکل امیجنگ ٹکنالوجی اور میڈیکل لیباریٹری ٹکنالوجی جیسے پیشہ ورانہ کورسز کے علاوہ بی اے، بی کام، بی ایس سی میں داخلے دستیاب ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.