لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اگلے چار سال کے فیوچر ٹورز پروگرام کا اعلان کردیا گیا، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے چار سال کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فیوچر ٹورز پروگرام کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان ممالک کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ جو ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ان میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں جو ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی۔ Announcement of future tours program of Pakistan cricket team
مزید پڑھیں:۔ Under 19 PSL: پی ایس ایل انڈر 19 ایڈیشن کا منصوبہ
افغانستان، آسٹریلیا، آئر لینڈ اور زمبابوے کی ٹیمز محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم 2 سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گی۔ پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔
یو این آئی