ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال گیس سانحہ Bhopal Gas Tragedy کو آج پورے 37 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ اگر ہم گذشتہ37 سالوں کی بات کریں تو محض حکومت کی جانب سے ان گیس متاثرین کو ایک بار 25 ہزار روپے کا معاوضہ دیا گیا تھا۔ جس کے بعد جس طرح کے نقصانات اس گیس حادثے کے سامنے آتے گئے اور لوگوں کے مرض میں بھی اضافہ دیکھا گیا تو معاوضہ، علاج اور باز آبادکاری کے لیے آوازیں بلند ہونے لگیں۔ لیکن آج 37 سال مکمل ہونے کے باوجود گیس متاثرین وہیں کھڑے ہیں جہاں وہ پہلے تھے-
گیس متاثرین کے لئے شروعاتی دور میں خاص طور سے خواتین کے لیے سلائی سنٹر Sewing Center for Women شروع کیے گئے تھے پر ایک لمبے عرصے سے وہ بھی حکومت نے بند کر دیے ہیں۔ گیس متاثرین کے لیے آٹھ کے قریب ہسپتال بنائے گئے تھے، جس میں ان کا علاج ہوتا تھا پر آج ان سبھی ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Bhopal Gas Tragedy: چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس
ہر سال کی طرح اس سال بھی گیس متاثرین نے حادثے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ نعرے لگائے اور ہر سال کی طرح اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے اور امید ضاہر کی کہ ایک دن ضرور ان گیس متاثرین کو انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
Bhopal Gas Tragedy: بھوپال گیس متاثرین کا حکومت سے انصاف کا مطالبہ
بھوپال گیس حادثہ کو 37 سال مکمل ہونے کے موقع پر بھوپال کی تنظیموں نے حادثے میں مرنے والوں کو خراج عقیدت Tribute to the Dead پیش کی اور گیس متاثرین کے روزگار، علاج، معاوضہ اور باز آباد کاری کا مطالبہ کیا۔