ETV Bharat / bharat

اے ایم یو کے پروفیسر جمشید صدیقی کا انتقال - urdu news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر جمشید صدیقی کا آج شام اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔

amu prof jamshed siddiqui is no more
اے ایم یو پروفیسر جمشید صدیقی کا انتقال
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 9:11 PM IST

پروفیسر جمشید صدیقی کی پیدائش 24 اپریل 1968 میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری آئی آئی ٹی روڑکی سے مکمل کی۔

گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کی ڈگری علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی تھی۔

کچھ روز قبل جمشید صدیقی کو دل کا دورہ کارڈیک اریسٹ ( Cardiac Arrest) کے بعد اے ایم یو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے ٹرامہ سینٹر کے آئی سی یو میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

اس کے بعد علاج کے دوران آج تقریباً ساڑھے پانچ بجے ان کا انتقال ہوگیا۔
جمشید صدیقی کی انتقال کی خبر سے علیگ برادری، اے ایم یو کے تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طالبہ برادری نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر جمشید صدیقی کے انتقال کو ایک بڑا نقصان بتایا۔

اطلاع کے مطابق جمشید صدیقی کی تدفین اے ایم یو کے قبرستان میں بعد نماز عشاء تقریبا 10:30 بجے کی جائے گی۔
پروفیسر جمشید صدیقی کی اے ایم یو کے کمپیوٹر سنٹر میں 'سسٹم پروگرامر' کی حیثیت سے یکم اپریل 1991 تقرری ہوئی تھی۔
25 مارچ 1992 کو اے ایم یو کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں لیکچرار کی حیثیت سے تقرری ہوئی تھی۔

25 مارچ 2006 کو اسسٹنٹ پروفیسرکےعہدے پر فائز ہوئے 24 فروری 2014 کو جمشید صدیقی اے ایم یو شعبہ کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر کے خدمات انجام دیئے۔

پروفیسر جمشید صدیقی اے ایم یو کے پراکٹر اور ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر (ڈی ایس ڈبلیو) کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.