ETV Bharat / bharat

AMU Medical Students Security Issue: میڈیکل طالبات نے اپنی سکیورٹی کے لیے احتجاج کیا

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی میڈیکل طالبات نے اپنی سکیورٹی کے معاملے پر وائس چانسلر لاج کے باہر احتجاج کیا اور عزیز النساء ہال کا دوسرا داخلی گیٹ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ AMU Medical Students Security Issue

میڈیکل طالبات نے اپنی سکیورٹی سے متعلق احتجاج کیا

author img

By

Published : Jul 30, 2022, 10:55 PM IST

علی گڑھ: عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے عزیز النساء ہال کی رہائشی میڈیکل کی طالبات نے آج اپنی سکیورٹی کے معاملے پر یونیورسٹی وائس چانسلر لاج کا گھیراؤ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ طالبات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں بیس سے زیادہ مرتبہ ہمارے ساتھ چھیڑ خانی، لوٹ کے معاملے سامنے آچکے ہیں جس کی شکایت ہم نے ہال کی پرووسٹ سمیت یونیورسٹی پراکٹر کو بھی دی، لیکن کسی بھی طرح کے حفاظتی انتظامات نہیں کیے گئے ہیں۔ AMU medical students protest front of vice chancellor lodge

طالبات کا کہنا ہے کہ ہم میڈیکل کی طالبات ہیں اور عزیز النساء ہال میں رہتے ہیں جو جواہر لال نہرو میڈیکل کے قریب ہے کیونکہ ہمیں کلاس کے علاوہ میڈیکل میں ڈیوٹی کے لئے رات میں بھی جانا پڑھتا ہے۔ ہمارے ہال سے میڈیکل کا راستہ بہت زیادہ سنسان ہے جو طالبات کے لیے غیر محفوظ ہے۔ اکثر لوگ ہمیں چھیڑتے رہتے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران بیس سے زیادہ طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی اور لوٹ کے معاملات سامنے آچکی ہیں، جس کی ہم نے یونیورسٹی انتظامیہ کو شکایت بھی کی۔

میڈیکل طالبات نے اپنی سکیورٹی کو لیکر احتجاج کیا

مزید پڑھیں:۔ گیا: نرسنگ ٹریننگ انسی ٹیوٹ کی طالبات کا مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ ہم وائس چانسلر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔ وائس چانسلر تحریری شکل میں ہمکو لکھ کر دیں کہ وہ ہال کا دوسرا گیٹ کھلوائیں گے تاکہ ہمیں میڈیکل جانے آنے میں آسانی ہو اور ہمارے ساتھ ہورہی لوٹ پاٹ اور چھیڑ خانی کے معاملات پر قابو پایا جا سکے۔ موقع پر موجود یونیورسٹی ڈپٹی پراکٹر علی نواز زیدی نے بتایا کہ میڈیکل کالج کی کچھ طالبات وائس چانسلر لاج پر اپنے مطالبات کے ساتھ آئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ چھیڑ خانی اور لوٹ کے کچھ معاملات پیش آئے ہیں، ان سے بات چیت کی جا رہی ہے اور ان کو سمجھایا جا رہا ہے۔ جہاں تک طالبات کی حفاظت کا معاملہ ہے، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.