علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر مجیب اللہ زہری کے مطابق علی گڑھ میں گیارہ مراکز پر داخلہ امتحان ہوا۔ اس کے علاوہ اتوار کو چار بجے سے شام چھ بجے تک بی اے ایل ایل بی اور بی ایڈ کورسز کے داخلہ امتحانات کولکاتہ اور کوزی کوڈ سمیت 14 مقامات پر منعقد ہوئے۔ بی اے ایل ایل بی کورس کے لئے 4202 امید واروں میں سے 3665 امید واروں نے علی گڑھ کے سنٹروں پر داخلہ امتحان میں شامل ہونے کے لئے درخواست دی تھی۔ AMU conducted admission test
اسی طرح بی ایڈ داخلہ امتحان کے لئے 3812 امیدواروں نے فارم پر کئے تھے، جن میں سے 2133 امیدواروں نے علی گڑھ کے مراکز میں داخلہ امتحان میں شامل ہونے کی درخواست دی تھی۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے یونیورسٹی کے اہلکاروں کے ساتھ یونیورسٹی کیمپس میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے داخلہ امتحان کو خوش اسلوبی سے منعقد کرانے کے لئے اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد کی ستائش کی۔ انہوں نے مطلوبہ تعاون فراہم کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:۔ AMU Medical Students Security Issue: میڈیکل طالبات نے اپنی سکیورٹی کے لیے احتجاج کیا
اے ایم یو کے مختلف سنٹرز پر سینئر اے ایم یو اساتذہ کو آبزرور کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ علیگڑھ سے باہر کے سنٹروں پر سینئر اساتذہ کو اوور آل انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ امیدواروں اور ان کے سرپرستوں کی مدد و رہنمائی کے لئے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) رضا کاروں اور اے ایم یو کے عملے کے اراکین نے کیمپ بھی لگائے تھے۔